دہلی کے رٹھالہ میں ایک کثیر المنزلہ فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں کالے دھوئیں کے بادل دور سے پورے علاقے میں نظر آنے لگے۔ اس واقعے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر فائر ڈپارٹمنٹ کو رٹھالہ میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے اے ڈی او اجے شرما کی قیادت میں فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔
قریب ہی ایک رہائشی علاقہ ہے جہاں اصول و ضوابط کو نظر انداز کر کے کئی فیکٹریاں چل رہی ہیں، جس کا خمیازہ معصوم لوگوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
جے سی بی مشین کی بھی مدد لی جا رہی ہے
فیکٹری کی دیوار توڑنے کے لیے جے سی بی مشین کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ دوسری طرف سے بھی آگ پر پانی ڈالا جا سکے۔ فی الحال فائر بریگیڈ کے اہلکار راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں – اتل گرگ
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے سربراہ اتل گرگ نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ایک کمپلیکس سے شام تقریباً 7.25 بجے ملی۔ گرگ نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بتادیں کہ کئی گھنٹے کی محنت کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو آگ سے نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران این ایس…
میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے…
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…