بین الاقوامی

Donald Trump warn to Netanyahu: امریکہ سے فوجی کارروائی کی امید نہیں کریں… بنجامن نیتن یاہو کو ڈونالڈ ٹرمپ کا سخت انتباہ

امریکہ کے ذریعہ ایران پر حملہ کئے جانے کے بعد صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے کہا کہ وہ آگے امریکہ سے جارحانہ فوجی کارروائی کی امید نہ کریں۔ امریکی صدر کے دفتر وہائٹ ہاؤس کے ایک سینئرافسر کے مطابق یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ اتوار کے روز ایران کے تین نیوکلیئر ٹھکانوں پرامریکی بمباری کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے کہا کہ اب جنگ روکنے اورسفارتی مذاکرات کی طرف لوٹنے کا وقت آگیا ہے۔

فوجی کارروائی کی امید نہ کریں: امریکہ

افسرکے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ کا موقف یہ تھا کہ امریکہ نے ایران سے لاحق کسی بھی خطرے کو دور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی صدرکے موقف کو سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس صورتحال میں فوجی طورپرمزید شامل نہیں ہونا چاہتا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام علاقائی استحکام کو برقراررکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ایران کے ساتھ کشیدگی فوجی تنازع میں نہ بڑھ جائے۔ ساتھ ہی امریکہ نے اپنے اتحادیوں کوبھی پیغام دیا ہے کہ وہ اس وقت سفارتی آپشنزکوترجیح دے رہا ہے۔

ایران کے خلاف اقتصادی پابندی

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ، ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے اورعلاقائی سلامتی میں تعاون بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ دباؤکے ذریعہ مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی حکمت عملی مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنے اورعلاقائی ممالک کومذاکرات پرآمادہ کرنے کی کوشش ہے۔

نیتن یاہونہیں ہیں قابل اعتماد: ایران

ہندوستان میں ایرانی سفیرڈاکٹرایراج الٰہی نے کہا تھا کہ بنجامن نیتن یاہو قابل اعتماد نہیں ہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی اور رہائشی علاقوں، ایمبولینسوں، اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے بین الاقوامی اورانسانی قوانین پرتوجہ نہیں دی۔ ہم اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لئے تیارہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

54 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

60 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

2 hours ago