علاقائی

Maharashtra: ایک ہی مرد نے کی جڑواں بہنوں سے شادی، خواتین کمیشن نے دی کاروائی کی ہدایت

مہاراشٹر کے ریاستی کمیشن برائے خواتین نے سولاپور پولیس کو ممبئی کے ایک شخص کے ذریعہ جڑواں بہنوں کی شادی کے سلسلے میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے سولاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اتل یو۔ اوتاڈے نامی شخص نے جڑواں بہنوں رنکی ایم پڈگاؤنکر اور پنکی ایم پڈگاؤنکر سے شادی کی۔

شادی 2 دسمبر کو 300 مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔ شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر مصدقہ اطلاعات بتاتی ہیں کہ اوتاڈے پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ اس کی پہلی بیوی نے جڑواں بہنوں کے ساتھ اس کی شادی سے نارضگی ظاہر کی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مقامی رہائشی راہل بی. پھولے نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن انہیں عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ایک ہی پنڈال میں بیک وقت ہوئی۔

اوتاڈے کا ممبئی میں سیاحت کا کاروبار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ  دونوں بہنیں بچپن سے ہی بہت قریب تھیں۔ وہ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونا  چاہتی تھیں۔انہوں نے اپنی پڑھائی اور نوکری سب ایک  ساتھ ہی کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ شادی غیر قانونی ہے اس لیے تینوں کو قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

54 minutes ago

PM Modi to visit Varanasi: سکھوئی، رافیل اور تیجس… آسمان میں نظر آئے گا ہندوستان کا دم، وزیر اعظم مودی کا دورۂ وارانسی

وارانسی میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم پولیس لائن سے بابَت پور ہوائی…

2 hours ago

Delhi-NCR, Air Pollution: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد بڑھی ٹھنڈ، کیا زہریلی ہوا سے بھی ملے گی راحت؟

دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی تشویش بڑھا رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو دستیاب…

3 hours ago