علاقائی

Mahatma Gandhi 75th Death Anniversary:آج ہی کے دن بابائے قوم مہاتما گاندھی کو قتل کیا گیا،آخر کیوں گوڈسے نے گاندھی کو قتل کیا

Mahatma Gandhi 75th Death Anniversary:مہاتما گاندھی ایک ایسےلیڈر ہویں ہیں ، پوری دنیا ان کے افکار اور اصولوں کی قائل ہے۔ ان کی پوری زندگی ایک پیغام ہے۔ پوری دنیا میں ان کے ماننے والوں کی تعداد
کروڑوں میں ہے۔ مٹھی بھر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو گاندھی جی اور گاندھی جی کے خیالات سے  متفق نہیں ہوسکتے ، انہیں درست نہیں سمجھتے۔ ان مٹھی بھر لوگوں میں ناتھورام گوڈسے بھی شامل تھے۔
موہن داس کرم چند گاندھی کو ان کی شخصیت اور شراکت کے لیے مہاتما گاندھی اور باپو جیسے ناموں سے مخاطب کیا جاتا ہے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 75 ویں برسی ہے ۔ 30 جنوری 1948کا یہی  وہ  دن تھا جب ‘عدم تشدد’ کی لاٹھی پکڑے باپو کے سینے میں 3 فٹ کے فاصلے سے 3 گولیاں ان کے سینے میں اتار دی گئی تھیں۔30 جنوری 1948 کو دہلی کے برلا ہاؤس کے لان میں قتل کر دیا گیا۔ ان 75 سالوں میں باپو پر کئی کتابیں، کہانیاں اور افسانے تخلیق ہوئے۔ تقریباً سبھی  لوگوں نے سنا اور پڑھا ہے کہ باپو کے منہ سے آخری الفاظ جو گولی لگتے  ہی نکلے وہ تھے ‘ہے رام’تھے۔ مہاتما  گاندھی کی سمادھی  دہلی کے راج گھاٹ پر  واقع ہے۔ ان کے  مقبرے پر ’ہے رام‘ لکھا  ہواہے۔

جس وقت  ان کا قتل ہوا وہ اس وقت وہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں پراتھناسبھا کے لئے جارہے تھے۔38 سال کے ناتھو رام گوڈسے جو دائیں بازو کی جماعت ہندو مہاسبھا کے ممبر تھے۔ اس  تنظیم نے گاندھی جی پر مسلمانوں کی حمایت کرنے اور پاکستان کے لے نرم گوشہ  دکھاکر ہندوئوں کے ساتھ  دھوکہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے تقسیم کے وقت ہوئے تشدد اور قتل عام کا الزام بھی گاندھی جی پر لگایا  تھا۔ جس کے بعد اگست 1948 میں ہندوستان سے آزاد ہوکر پاکستان بن گیا تھا۔

گاندھی جی کے قتل کے ایک سال بعد ٹرائل کورٹ نے گوڈسے کو سزا موت سنائی۔ ہائی کورٹ کی سنوائی میں سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا۔ نومبر 1949 کو ناتھو رام گوڈسے کو پھانسی دے دی گئی۔
کیا آپ کو معلوم  ہے   گوڈسے گاندھی کواپنا  گرو مانتے تھے، لیکن کچھ ایسی باتیں منظر عام پر آئی ہیں۔ لیکن پھر گاندھی کے تئیں یہ حمایت آہستہ آہستہ نفرت میں بدل گئی۔ ناتھورام گوڈسے 1910 میں 19 مئی کو پونے، مہاراشٹر کے قریب بارامتی میں پیدا ہوئے، وہ ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے ،وہ ایک کٹر ہندو حامی تھے۔ گاندھی کی ستیہ گرہ تحریک کی وجہ سے جب گوڈسے پہلی بار جیل گئے تو وہیں سے ناتھورام کے اندر گاندھی کے لیے نفرت کے جذبات ابھرے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

3 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago