-بھارت ایکسپریس
Pakistan Tehreek-e-Insaf: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان مارچ میں ملک کی 33 نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کے واحد امیدوار ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) (Pakistan Tehreek-e-Insaf )کے نائب صدرسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
عمران خان بھی الیکشن لڑیں گے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان تمام 33 پارلیمانی نشستوں(سیٹوں) پر پی ٹی آئی کے واحد امیدوار ہوں گے۔ یہ فیصلہ اتوار کو لاہور میں خان کی زیر صدارت میں ہوئی پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ (اجلاس) میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔
عمران خان کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا
اپریل 2022 میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا اور شہباز شریف ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔ چونکہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ گزشتہ ماہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے تھے، جس کے بعد انہیں ای سی پی نے ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔ ای سی پی نے ابھی تک پی ٹی آئی کے 43 ایم پی ایز کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔ اگر ای سی پی پاکستان تحریک انصاف کے بقیہ 43 ایم پی ایز کی ڈی نوٹیفائی کرتی ہے تو عمران خان کی پارٹی کا قومی اسمبلی سے تقریباً صفایا ہو جائے گا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد عمران خان نے آٹھ پارلیمانی نشستوں پر انتخاب لڑا تھا۔ عمران خان نے ان میں سے چھ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…