بھوپال: آپ نے بہت سے وزرائے اعلیٰ دیکھے ہوں گے ،لیکن شیو راج سنگھ چوہان ان سے بالکل ہی مختلف ہیں ۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کبھی اعلان کرنے میں کوئی کنجوسی نہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ کئی وزرائے اعلیٰ نے اعلان کیا ، لیکن ان میں سے 10 فیصد بھی پورا نہیں کرپائے۔ وہیں شیوراج سنگھ نے 100 بڑے اعلانات کئے ہیں اور ان میں سے95 کو مکمل بھی کرلیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار خیال مرکزی وزیرنریندر سنگھ تومر نے بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں مہارانا پرتاپ جینتی تقریب سے کیا۔ اس موقع سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلے ملک کیلئے قربانی کی ضرورت تھی۔ آج ملک کو جینے کی ضرورت ہے۔ عظیم مجاہد مہارانا پرتاپ کی جینتی پر مدھیہ پردیش کی سرکار نے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے تو یہ کوئی احسان نہیں ہے ،بلکہ ایک فرض پورا کرنے کے برابر ہے۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج طاقتور بھارت کی تعمیر ہورہی ہے۔ آج امریکہ کے صدر بھارت کے وزیراعظم سے آٹوگراف مانگتے ہیں ۔ دوسرے ممالک کے رہنما عزت کرتے ہیں۔ لیکن سازش کرنے والے آج بھارت اور ہماری سناتنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایسی تنظیم پکڑی گئی جو ‘لوجہاد’ بعد میں تبدیلی مذہب اور دہشت گردی کی طرف لے جانے کا کام کرتی تھی ۔ تمام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور آگے کی کاروائی چل رہی ہے۔ رانا پرتاپ کو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتا ہوں کے ایسے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم صرف دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔ دہشت گردوں سے لڑنا، ان کو ختم کرنا، یہ سب ہمارا فرض ہے اور ایسے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔
نصابی کتابوں میں مہارانا پرتاپ کی بہادری کے واقعات ہوں گے شامل
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہارانا پرتاپ کو آنے والی نسلیں جان پائیں ،اس لئے نصابی کتابوں میں ان کی بہادری کی کہانیاں پڑھائی جائیں گی۔ بھوپال میں مہارانا ہڑتاپ،چیتک اور ان کے معاونین کا زبردست یادگار بنایا جائے گا اور تمام بہادروں کی زندگی کے بہترین واقعات کو تصویروں میں ڈھالا جائے گا۔ سی ایم چوہان نے کہا کہ ہلدی گھاٹی کی مقدس مٹی آج بھی مہارانا پرتاپ کی بہادری کی کہانی پیش کرتی ہے۔ میں اس مٹی کو ماتھے سے لگا کر یہ عہد کرتا ہوں کہ اس کے عزت ووقار اور شان وعظمت کو کبھی کم نہیں ہونے دوں گا۔ سی ایم چوہان نے اس موقع سے مہارانی پدماوتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بہادری کی مثال ویر راج ماتا جنہوں نے خودداری اور اپنے فرض کی حفاظت کیلئے خود کو آگ کے حوالے کردیا اور ایسی تاریخ رقم کی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے مُن آنا ٹیکری پر مہارانی پدماوتی کے مجسمہ کا افتتاح کیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے مہارانی پدماوتی کے مجسمے کی نقاب کشائی کا موقع نصیب ہوا ہے۔ تقریب کے دوران مہارانا پڑتا کے ورثا موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…