انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنے ساتھ ساتھ ریسلروں کو نارکو ٹیسٹ اور پالی گراف ٹیسٹ کرانے کا چییلنج کیا تھا۔ جس کے بعد پہلونوں نے بھی بڑا اعلان کردیا ہے۔ ریسلر بجرنگ پونیا نے کہا کہ اگر وہ نارکو ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں تو ٹیسٹ لائیو کرایا جائے اور ہم بھی اس ٹیسٹ کہ لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے سے ہی بول ررہے تھے، انہوں (برج بھوشن) نے تو اب بولا ہے۔
پونیا نے مزید کہا کہ اگر فیڈریشن کی بدعنوانی کو شمار کرانا ہے تو میں نارکو ٹیسٹ کروانے کو تیار ہوں۔ بشرطیکہ ان کے ساتھ ونود تومر، جیتندر (خاتون پہلوانوں کے چیف کوچ)، فزیو دھیریندر پرتاپ کا بھی نارکو ٹیسٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جن لڑکیوں نے شکایت دی ہے وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کا نارکو ٹیسٹ ہو، تو لڑکیاں کروائیں گی نارکو ٹیسٹ۔
‘سپریم کورٹ کے ذریعے ہو نارکو ٹیسٹ’
پہلوانوں کی پریس کانفرنس میں بڑے پہلوان شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کے الزامات کو دہرایا۔ پریس کانفرنس کے دوران بجرنگ پونیا نے زور دے کر کہا کہ برج بھوشن نے نارکو ٹیسٹ کی بات کہی تھی، لیکن ٹیسٹ لائیو اور سپریم کورٹ کی زیر نگرانی ہو، جسے پورا ملک دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کرنے والی 7 لڑکیوں کا بھی نارکو ٹیسٹ ہو اور قصوروار پائے جانے پر ان کے خلاف کارروائی ہو۔ وہ 500 کلومیٹر دور بیٹھ کر کچھ بھی بول رہے اور پولیس ہمیں گمراہ کر رہی ہے۔
‘صرف ونیش ہی نہیں بلکہ پوری لڑکیاں تیار ہیں’
دوسری جانب ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ صرف ونیش ہی نہیں بلکہ وہ تمام لڑکیاں نارکو ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں جنہوں نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ان کا ٹیسٹ لائیو ہونا چاہیے۔ وہیں ساکشی ملک نے کہا کہ منگل (23 مئی) کو انڈیا گیٹ پر آکر ہماری حمایات کریں، جسے جہاں روکا جائے وہ وہیں کینڈل مارچ کرے۔ ہم نے یہ سب پرامن طریقے سے کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8…
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…