علاقائی

Mahant arrested on rape charges in Karnataka: کرناٹک میں عصمت دری کے الزام میں مہنت گرفتار، متاثرہ نے کہا- گزشتہ پانچ سالوں میں کئی بار کیا گیا جنسی استحصال

ٹمکورو: تمکورو ضلع کے کنیگل تعلقہ میں ودیا چودیشوری پیٹھ کے مہنت بالمنجوناتھ مہاسوامی جی کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک 20 سالہ لڑکی نے اس کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ مہنت نے پچھلے پانچ سالوں میں کئی بار اس کا جنسی استحصال کیا۔

15 سال کی عمر میں پہلی بار گئی تھی مٹھ

شکایت کے مطابق جب وہ 15 سال کی تھی تو وہ پہلی بار اپنے باپ کے ساتھ مٹھ گئی تی۔ وہ اپنی صحت کے مسائل کے علاج کے لیے وہاں گئی تھی، جس کے بعد اس نے ‘اشٹامنگلا پرسنم’ کا اہتمام کیا، لیکن مہنت نے فائدہ اٹھا کر مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

مہنت نے متاثرہ کو ویڈیو کال پر بات کرنے پر کیا مجبور

شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ مہنت نے پھر متاثرہ کو ویڈیو کال پر اس سے بات کرنے پر مجبور کیا، جس میں اس نے اس سے اپنے کپڑے اتارنے اور اسے ‘خوش’ کرنے کو کہتا تھا۔

متاثرہ کی شکایت پر کیس درج

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ متاثرہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر ہم نے دفعہ 376 (ریپ)، 354 (عورت کی عزت کو مجروح کرنا) اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنس (POCSO) ایکٹ کے ساتھ ساتھ IT ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہنت کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

36 minutes ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

59 minutes ago

Amit Shah’s Meeting: امت شاہ نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی، ریاست سے متعلق امور پر کیا تبادلہ خیال

امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…

1 hour ago