علاقائی

مدھیہ پردیش کی سڑکوں کا نام بزرگوں کے بجائے بیٹیوں کے نام پر رکھا جائے گا: سی ایم شیوراج

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں خواتین کے حقوق اور احترام کے میدان میں ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔  انہوں نے سڑکوں کا نام بیٹیوں کے نام پر رکھنے کی شروعات کی ہے۔  وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ‘لاڈلی لکشمی پتھ’  تیار کیے جائیں گے۔  اس کی شروعات بھی  ہو چکی ہے۔  اس کے لیے حکومت مدھیہ پردیش نے بھوپال میں بھارت ماتا چوراہے سے پولی ٹیکنک راستے کا انتخاب کیا ہے۔  اس راستے کا سب سے پہلے ‘لاڈلی لکشمی پتھ’ کے نام سے افتتاح کیا گیا ہے۔

 بھارت ماتا چوراہے پر “لاڈلی لکشمی پتھ” کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ، ’’سڑکوں کا نام بڑے لوگوں کے نام پر رکھنے کی روایت پرانی ہے۔  آج ملک میں پہلی بار کسی سڑک کا نام بیٹیوں کے نام پر رکھا جا رہا ہے۔  بھوپال میں بھارت ماتا اسکوائر سے پولی ٹیکنک اسکوائر تک کا راستہ جسے اب تک  اسمارٹ سٹی روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، اب ’’لاڈلی لکشمی پتھ‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

چیف منسٹر شری چوہان نے کہا کہ بیٹیوں کی عزت سے بڑا کوئی اور اعزاز نہیں ہے۔  ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام 52 اضلاع میں “لاڈلی لکشمی پتھ” کو تیار کیا جائے گا۔  خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق معلومات، لڑکیوں اور خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے چلائی جانے والی اسکیمیں ان راستوں کے دونوں طرف آویزاں ہوں گی۔

 اس سے مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور معاشرہ باشعور ہوگا۔  چیف منسٹر شری چوہان نے کہا کہ لاڈلی لکشمی یوجنا کا نفاذ میری زندگی کا سب سے اہم کام رہا ہے۔  بیٹیاں قابل ہوں، خوش رہیں اور اپنی زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں، یہ میری خواہش ہے۔

 چیف منسٹر شری چوہان نے پروگرام میں شامل لاڈلی لکشمیوں کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔  لاڈلی لکشمی نے وزیر اعلیٰ چوہان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔  شہڈول سے آنے والی لاڈلی لکشمی اونی شریواستو نے بتایا کہ اسکیم سے ملنے والی رقم نے انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔  اونی فی الحال بی سی اے کورس کر رہی ہیں۔  اونی نے لاڈلی لکشمیوں کی غذائیت، تعلیم اور کیریئر کا خیال رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago