نئی دہلی: بدھ کے روز دہلی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ دیر شام تک قومی راجدھانی میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ قومی راجدھانی کے مرکز میں کناٹ پلیس سمیت کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دیر شام یا رات کے وقت ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بوندا باندی سے دارالحکومت میں دھند کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔
بدھ کی صبح قومی دارالحکومت میں چھائی رہی گھنی دھند
حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح قومی دارالحکومت میں گھنی دھند چھائی ہوئی تھی، جس سے ہوائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوا۔ اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر صبح 6.30 بجے زیرو ویزیبلیٹی ریکارڈ کی گئی اور علاقے میں گھنی دھند دیکھی گئی۔ دھند کی یہ کیفیت صبح نو بجے تک جاری رہی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح خراب موسم کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر تین پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ گھنی دھند کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
موسم میں اتار چڑھاؤ 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث موسم میں اتار چڑھاؤ 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ منگل تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس مہینے 30 جنوری تک، دہلی میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.7 ڈگری سیلسیس تھا، جو 13 سالوں میں سب سے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیانواپی میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت، ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے دیا حکم
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صبح 8 بجے 370 پر ریکارڈ کیا گیا
اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران قومی راجدھانی میں اوسطا کم از کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو 13 سالوں میں دوسرا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صبح 8 بجے 370 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ‘انتہائی خراب’ زمرے میں آتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…