علاقائی

Kisan Sampark Abhiyan across J-K: جموں وکشمیر بھر میں’ کسان سمپرک ابھیان‘ کا انعقاد،یوٹی کے 1.5 لاکھ کسانوں نے کی شرکت

Kisan Sampark Abhiyan across J-K: حکومت جموںوکشمیرنے’’دکش کسان‘‘پروگرام  کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اضلاع میں کسانوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی ہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہائبرڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ہے جوبالخصوص کسان برادری کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سرکار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  ’’دکش کسان پورٹل پر اَب تک 12,000 سے زیادہ کسانوں نے خود کو رجسٹر کیا ہے اور تقریباً 3000 کسانوں نے اپنی پسند کے سکل کورس میں داخلہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کی کافی تعداد پہلے ہی آن لائن ڈیولپمنٹ کورس کی تکمیل کے درجے کو آگے بڑھا چکی ہے۔ دکش کسان‘ کسانوں کی سکل ڈیولپمنٹ کے لئے ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم ( ایل ایم ایس ) ہے۔ ملک میں اَپنی نوعیت کا پہلا ’’ دکش کسان‘‘ محکمہ زراعت کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جہاں جموںوکشمیر یوٹی کے زرعی آب و ہوا والے علاقوں کے مطابق 121 سکل کورس کسانوں کے لئے مفت دستیا ب ہیں۔ کسان سمپرک ابھیان میں کسانوں کو فراہم کردہ پمفلٹ کے پیچھے کیو آر کوڈ کا ایک سادہ سکین کسان کو دَکش کسان پورٹل پر لے جاتا ہے جہاں وہ مفت میں رجسٹر ہوسکتا ہے او راَپنی پسند کا کوئی بھی سکل کورس کرسکتا ہے۔

اِس نایاب کامیابی کا سہرا ’ کسان سمپرک ابھیان ‘ کو دیتے ہوئے سرکاری ترجمان نے کہا کہ24 ؍اپریل 2023 ء کو شروع کی گئی پہل نے تقریباً 1367 پنچایتوں کی کوریج سے اس ہفتے تک پانچ رائونڈ مکمل کئے ہیں۔ اورینٹیشن پروگراموں کے پانچ دوروں میں’کسان سمپرک ابھیان‘ کے تحت تقریباً 1.5 لاکھ کسانوں نے اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کی ہے۔کسانوں کی سمت بندی کی یہ بڑی مشق جموںوکشمیر یوٹی میں محکمہ زراعت کی طرف سے شروع کی جارہی ہے جس کے تحت اَگلے 4ماہ میں ’کسان سمپرک ابھیان ‘ کے تحت یوٹی کی ہر پنچایت میں ہرکسان تک پہنچنے کے اہداف کا تصور کیا گیا ہے۔

 حال ہی میں شروع کئے گئے ’’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘‘ کے تحت کسانوں تک رَسائی کی مشق کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اورنٹیشن پروگرام جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں ایک ساتھ منعقد کیا جارہا ہے ۔ پرگرام کو ہرہفتے کے پہلے تین دِن منعقد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے ایک مکمل ضلع مخصوص کیلنڈر جاری کیا گیا ہے ۔اورنٹیشن پروگرام کے لئے ریسورس پرسنز زراعت ، بھیڑ و پشو پالن ، باغبانی ، سیری کلچر اور ماہی پروری محکموں کے اَفسران اور ملازمین ہیں جنہیں جنوری ،فروری ،مارچ اور اپریل مہینوںمیں تمام اَضلاع میں منعقد کئے گئے 641 تربیتی سیشنوں میں پہلے سے تربیت دی گئی تھی ۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago