قومی

Health Minister holds bilateral meetings with various countries: جمائیکا نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی اور صحت کے نظام کو مستحکم بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی ستائش کی: ڈاکٹر منڈاویہ

Health Minister holds bilateral meetings with various countries: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں 76ویں عالمی صحت اسمبلی میں رکن ممالک کے ساتھ مختلف دو طرفہ میٹنگیں کیں۔ دو طرفہ ملاقاتوں نے ایک زیادہ صحت مند کَل کے حصول کے لیے تعاون کے شعبوں اور مشترکہ ترجیحات پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ہندوستان کی صحت کی ترجیحات کی تعریف کرتے ہوئے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے جی – 20  صدارت میں ہندوستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل صحت اور روایتی ادویات کو آگے بڑھانے کے سلسلے  کی تعریف کی۔

ہندوستان کے صحت کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ، ریاستہائے متحدہ کے سکریٹری برائے صحت زیویر بیکرا کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی  توجہ صحت کی دیکھ بھال اور فارما کے شعبوں کے ساتھ ساتھ گلوبل ہیلتھ آرکیٹیکچر سے متعلق مسائل پر مرکوز تھی ۔  مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ریاستہائے متحدہ کے صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری زیویر بیکرا سے ملاقات کی ہے۔ وہیں دوسری جانب  مالدیپ کے وفد نے کووِڈ-19 وبائی مرض کے دوران ویکسین سپورٹ کے لیے ہندوستان کی امداد پر اظہار تشکر کیا، اور ڈرون ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراعی تحقیق، اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

“ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل” کے ہندوستان کے جی – 20  صدارت کے فلسفے کو اُجاگر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ “جمائیکا نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی، اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی تعریف کی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تعاون کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ جمائیکا کے وفد نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی ستائش کی۔ عمان کے  وزیر  صحت ڈاکٹر ہلال بن علی بن السبطی  نے ہندوستان کی جی – 20  صحت کی ترجیحات کی بھر پور تعریف کی، اور دواسازی، ڈیجیٹل صحت، متعدی امراض اور ڈیجیٹل صحت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مرکزی وزیر صحت نے برازیل  کی وزیر صحت محترمہ نیسیا ٹرینڈاڈ لیما کو آئندہ جی-  20 کی صدارت پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ صحت کی افرادی قوت کی صلاحیت کی تعمیر، بیماریوں کی نگرانی، ٹی بی کے خاتمے، اے ایم آر اور روایتی ادویات سے متعلق مستقبل کی کوششوں میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے بنگلہ دیش، ایران،  وینزوئیلا، ارجنٹائن کے وزرائے صحت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور بیماریوں کی نگرانی کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانے، تپ دق کے خاتمے، اینٹی مائکرو بیل مزاحمت اوردیگر شعبوں میں صلاحیت سازی  میں  تعاون کے میدانوں  کی تلاش کی گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

29 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

33 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

52 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago