علاقائی

IPS Officer K Ramachandra Rao Suspended: سونا اسمگلنگ کیس کی ملزمہ رانیہ راؤ کے والد اور ڈی جی پی رینک کے افسر رام چندر راؤ معطل، فحش وائرل ویڈیو کے بعد کارروائی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بیلاری: کرناٹک حکومت نے آئی پی ایس افسر اور سول رائٹس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر کے رام چندر راؤ کو مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اور نامناسب رویّے کے معاملے میں فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ڈاکٹر رام چندر راؤ سے متعلق ایک ویڈیو اور اس سے جڑی خبریں مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

حکومت نے ڈاکٹر رام چندر راؤ کو کر دیا معطل

حکومت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے ڈاکٹر رام چندر راؤ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ اس واقعے کے باعث اسمبلی میں حکومت کو کسی قسم کی شرمندگی یا سیاسی تنازع کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے بھی اٹھایا گیا تاکہ اپوزیشن اس معاملے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کر سکے۔

کرناٹک حکومت نے جاری کیا دفتری حکم نامہ

اس سلسلے میں کرناٹک حکومت نے ایک دفتری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے تمہیدی حصے میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والی ویڈیو اور خبروں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر کے رام چندر راؤ کا رویّہ ایک سرکاری ملازم کے شایانِ شان نہیں ہے اور اس سے حکومت کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے ابتدائی جانچ کے بعد واضح کیا ہے کہ پہلی نظر میں یہ طرزِ عمل آل انڈیا سروسز (کنڈکٹ) رولز، 1968 کے ضابطہ نمبر 3 کی خلاف ورزی ہے۔ اسی بنیاد پر تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجازت کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے ہیں ہیڈکوارٹر

حکم کے مطابق، معطلی کی مدت کے دوران ڈاکٹر رام چندر راؤ کو آل انڈیا سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز، 1969 کے ضابطہ نمبر 4 کے تحت بھتہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ریاستی حکومت کی تحریری ہدایت کے بغیر ہیڈکوارٹر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاستی انتظامیہ ایسے معاملات میں سخت مؤقف اپنا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی سطح پر بدانتظامی یا بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سونا اسمگلنگ کیس کی ملزمہ کے والد ہیں راؤ

بتا دیں کہ ڈی جی پی رینک کے افسر رام چندر راؤ سونا اسمگلنگ کیس کی کلیدی ملزمہ رانیہ راؤ کے والد ہیں۔ راؤ کو ان کے دفتر میں مبینہ طور پر نازیبا حرکات سے متعلق وائرل ویڈیو سامنے آنے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ حالانکہ، رام چندر راؤ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مارفڈ ویڈیو ہے اور انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں خواتین کو گلے لگاتے دکھ رہے ہیں راؤ

وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر رام چندر راؤ کو وردی میں اپنے دفتر کے اندر مختلف خواتین کو گلے لگاتے اور بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مناظر ڈی جی پی دفتر کے اندر خفیہ طور پر ریکارڈ کیے گئے محسوس ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں مختلف مواقع پر مختلف لباس میں خواتین نظر آ رہی ہیں، جن کے ساتھ راؤ ڈیوٹی کے دوران قابلِ اعتراض حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ حالانکہ، اس معاملے میں زبردستی یا جبر سے متعلق کوئی الزام سامنے نہیں آیا ہے۔

الزامات پر معطل افسر ڈاکٹر رام چندر کا ردعمل
دوسری جانب رام چندر راؤ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سینئر افسر نے دعویٰ کیا کہ انہیں دانستہ طور پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آٹھ سال پہلے بیلگاوی میں تعینات تھا، اس بات کو کافی وقت گزر چکا ہے۔ ہم نے اس معاملے پر اپنے وکیل سے بات کی ہے اور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے انتہائی حیران کن ہے۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جھوٹا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ حقیقت میں کچھ ہوا بھی ہے یا نہیں، بغیر جانچ کے اس طرح کے الزامات سامنے نہیں آ سکتے اور اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ واضح رہے کہ اس پورے تنازع کے درمیان رام چندر راؤ نے ریاست کے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

1 hour ago