علاقائی

Journalist Rana Ayyub gets a setback from the court: دہلی کورٹ نے صحافی رانا ایوب کے خلاف  ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم، جانئے کیاہے پورا معاملہ

صحافی رانا ایوب کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ صحافی رانا ایوب پر 2016-2017 میں مبینہ طور پر کچھ توہین آمیز پوسٹس کرنے کا الزام ہے ۔ جس میں ‘ہندو دیوتاؤں کی توہین کرنا، بھارت مخالف جذبات پھیلانا اور مذہبی منافرت کو بھڑکانا’ شامل ہے۔ عدالت نے کہا کہ دائر درخواست میں قابلِ سماعت جرائم کے ہونے کا   خلاصہ ہوا ہے اور سٹی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی “غیر جانبدارانہ” تحقیقات کرے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہمانشو رمن سنگھ ایک وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر سنوائی کر رہے تھے، جس میں عدالت سے رانا ایوب کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواشت کی گئی تھی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانا ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر توہین آمیز پوسٹس کی ہیں۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس پوسٹ میں ‘ہندو دیوتاؤں کی توہین، بھارت مخالف جذبات پھیلانے اور مذہبی منافرت کو بھڑکانا’ شامل  ہے۔

25 جنوری کے اپنے حکم میں  عدالت نے کہا، “مقدمہ کے حقائق پہلی نظر سے ظاہر کرتے ہیں کہ دفعہ 153A (مذہب، ذات، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی سزا)۔ 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) اور 505 (عوامی فساد کا باعث بننے والے بیانات) قابل سزا جرم ہیں۔’ عدالت نے کہا کہ الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا حکم دینا مناسب ہے۔

 عدالت نے کہا، ‘شکایت کنندہ کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق ایسے ہیں ،جن کے لیے پولیس تفتیش کی صورت میں ریاستی مشینری کی مداخلت کی ضرورت ہے اور شکایت کنندہ (وکیل) ثبوت جمع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔’ عدالت نے جنوبی دہلی کے سائبر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہدایت دی کہ وہ شکایت کے مواد کو ایف آئی آر میں بدلنے اور “معاملے کی منصفانہ تحقیقات” کریں۔ اس معاملے کو تعمیل رپورٹ موصول ہونے کے لیے منگل کو  پوسٹ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپرس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

11 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

12 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

12 hours ago

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے…

13 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

14 hours ago