علاقائی

Jharkhand: A woman tied to tree: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں عشق و معاشقہ کے معاملے میں خاتون کو کیا گیا برہنہ، درخت سے باندھ کر کی گی پٹائی

گرڈیہ: ملک میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں۔ تازہ معاملہ  جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کا ہے، جہاں عشق و معاشقہ کے معاملے میں 26 سالہ خاتون کو پہلے پیٹا گیا اور پھر برہنہ کرکے درخت سے باندھ دیا گیا۔ پولیس نے جمعرات کے روز یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بعد میں خاتون کو بچا لیا اور اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون کے بوائے فرینڈ کے علاوہ اس کے والدین اور سوتیلی ماں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سریا تھانہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا واقعہ

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات گیارہ بجے سریا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ بگودر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) نوشاد عالم نے ‘پی ٹی آئی’ کو بتایا، “ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کا ایک شخص کے ساتھ عشق و معاشقہ کا معاملہ تھا۔ تاہم اس شخص کے والد اور باپ کی دونوں بیویوں نے مل کر مقتول کو سبق سکھانے کی سازش کی۔

قریبی جنگل میں لے جاکر کی گئی پٹائی

افسر کے مطابق، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے (ملزم) مرد (بوائے فرینڈ) سے بدھ کی رات اسے اپنے گھر بلانے کو کہا۔ بیان کے مطابق جیسے ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پہنچی، چاروں نے اسے پکڑ لیا اور اسے قریبی جنگل میں لے گئے، جہاں اس کی پٹائی کی گئی اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ اس کے بعد اس نے اسے اپنے ہی پھٹے ہوئے کپڑے کی مدد سے ایک درخت سے باندھ دیا اور اسے یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ وہ راتوں رات مر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ، منی پور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی معاملے کی آج کرے گا سماعت، مرکز نے کیا حلف نامہ داخل

پولیس کے مطابق بازیاب کروانے کے بعد خاتون نے پولیس کو اپنا حال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کی بنیاد پر چاروں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے خلاف بربریت کے معاملے کی جانچ کرے گی سی بی آئی، مرکز سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت منی پور سے کرانے کی کرے گی اپیل

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago