علاقائی

Giridih Accident: گریڈیہ کے اسری بازار میں بے قابو ٹرک قہر بن کر ٹوٹ پڑا، پانچ افراد کی گئی جان، 20 زخمی

جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ کے ڈمری تھانہ علاقے میں واقع اسری بازار میں جمعہ کی شام ایک بے قابو ٹرک موت بن کر دوڑ پڑا۔ ٹرک نے بازار میں موجود لوگوں اور گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

بازار میں مچی افرا تفری

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے بعد ٹرک نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو روندتے ہوئے پیدل چلنے والے کئی افراد کو کچل دیا۔ شام کے وقت بازار میں کافی بھیڑ بھاڑ تھی، اس لیے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ حادثے کے فوراً بعد پورے علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔

مقامی لوگوں نے شروع کیا ریسکیو

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی ڈمری پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی افراد کو بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

ٹرک ضبط، تحقیقات شروع

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک کو ضبط کر لیا ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام میں غصہ، احتجاج شروع

حادثے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مقامی لوگوں اور دیہی باشندوں نے بازار میں بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس اور انتظامیہ صورتحال کو قابو میں کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

2 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

13 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

20 minutes ago

PM Modi announces IIT offshore campus in Nepal: نیپال میں آئی آئی ٹی کا آف شور کیمپس، اسٹارٹ اَپ انکیوبیٹر اور انوویشن ہب قائم کرے گا ہندوستان: وزیراعظم مودی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…

24 minutes ago