-بھارت ایکسپریس
Jamiat Ulema-E-Hind: دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیت علماء ہند کے اجلاس میں مولانا ارشد مدنی کے بیان کے بعد اسٹیج پر ہنگامہ ہوگیا۔ جمعیت علمائے ہند کے اجلاس کے آخری روز مولانا ارشد مدنی کے بیان پر ہنگامہ ہوا۔ جمعیت علماء ہند کے 34ویں اجلاس میں مولانا ارشد مدنی نے موہن بھاگوت کے اس بیان پر تنقید کی کہ اللہ اور اوم ایک ہیں۔ ان کے اس بیان کے خلاف اجلاس میں پہنچنے والے مختلف مذہبی رہنما اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
میں (ارشد مدنی) نے بڑے بڑے مذہبی رہنماؤں سے پوچھا کہ جب کوئی نہیں تھا، نہ شری رام، نہ برہما، نہ شیو، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے؟ منو پھر کس کی پوجا کرتے تھے؟ کچھ کہتے ہیں کہ وہ شیو کی پوجا کرتے تھے، لیکن ان کے پاس علم نہیں ہے۔ وہیں بہت کم لوگ بتاتے ہیں کہ دنیا میں منو نام کا کچھ نہیں تھا دنیا میں، وہ اوم کی پوجا کرتے تھے، تو میں نے کہا اوم کون ہے؟تو پھر بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ ہوا ہے، جس کی کوئی شکل نہیں، جس کا کوئی رنگ نہیں وہ دنیا میں ہر جگہ ہے۔ جس نے آسمان بنایا، زمین بنائی تو میں نے کہاارے بابا ہم ان کو ہی اللہ کہتے ہیں، آپ انہیں تو ایشور کہتے ہیں، ہم اسے ہی اللہ کہتے ہیں، فارسی بولنے والے خدا کہتے ہیں اور انگریزی بولنے والے گوڈ کہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ منو ایک اللہ، ایک اوم کی عبادت کرتے تھے۔ یہ ہمارے ملک کی طاقت ہے۔
جین منی لوکیش نے ارشد مدنی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس لوگوں کو جوڑنے کے لئے ہورہا ہے۔ ایسے میں غلط باتیں کیوں؟اس کے بعد وہ پروگرام سے اٹھ کر چلےگئے۔ ان کے بعد دوسرے مذہبی سنتوں نے بھی اسٹیج چھوڑ دیا۔
جمعیت کے سربراہ نے کہا – جتنا ہندوستان کا مودی اور بھاگوت کااتنا ہی مدنی کا
ہندوستان اتنا ہی مدنی کا ہے جتنا وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کا ہے۔ یہ باتیں جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے ہفتہ کو رام لیلا میدان میں جاری جمعیت کے 34ویں اجلاس کے دوران کہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…