علاقائی

India’s GST collection rises 6.2% YoY to Rs 1.85 lakh cr in June: جون میں جی ایس ٹی کلیکشن 6.2 فیصد بڑھ کر 1.84 لاکھ کروڑ روپے ہو ا، ریفنڈ میں 28.4 فیصد کا زبردست اضافہ

جون 2025 میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 6.2 فیصد بڑھ کر 1.84 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوئی۔ یہ ایک سال پہلے اسی مہینے میں 1,73,813 کروڑ روپے تھی۔ یہ معلومات منگل کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہیں۔ مئی 2025 میں جی ایس ٹی کی وصولی 2.01 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس سال اپریل میں جی ایس ٹی کی وصولی 2.37 لاکھ کروڑ روپے کی زندگی بھر کی بلند ترین سطح پر تھی۔ گھر(یلو لین  دین) ٹرانزیکشن سے مجموعی آمدنی جون میں 4.6 فیصد بڑھ کر تقریباً 1.38 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی، جب کہ درآمدات سے جی ایس ٹی کی آمدنی 11.4 فیصد بڑھ کر 45,690 کروڑ روپے ہوگئی۔

جی ایس ٹی ریفنڈ میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا

جون میں مجموعی مرکزی جی ایس ٹی آمدنی 34,558 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی کی آمدنی 43,268 کروڑ روپے اور مربوط جی ایس ٹی آمدنی تقریباً 93,280 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ سیس سے آمدنی 13,491 کروڑ روپے رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جون میں کل ‘ریفنڈ’ 28.4 فیصد بڑھ کر 25,491 کروڑ روپے ہو گیا۔ خالص جی ایس ٹی وصولی سال بہ سال 3.3 فیصد بڑھ کر 1.59 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ماہانہ بنیادوں پر جی ایس ٹی کی وصولی میں کمی آئی

بی ڈی او انڈیا کے بالواسطہ ٹیکس پارٹنر کارتک منی نے کہا کہ اگر ہم ماہانہ بنیادوں پر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اس سال جون میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی میں 8.48 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مقامی مارکیٹ اور درآمدات سے وصولی میں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے 8 ویں سال، توقع ہے کہ سالانہ بنیادوں پر وصولی میں اتنا سست اضافہ محض ایک استثناء ہے اور آنے والے مہینوں میں جی ایس ٹی کی وصولی معمول کی ترقی کی راہ پر واپس آئے گی۔

ان ریاستوں میں جی ایس ٹی کی وصولی میں کمی آئی ہے

جون کے مہینے میں مہاراشٹرا، مغربی بنگال، کرناٹک، راجستھان اور تمل ناڈو جیسی بڑی ریاستوں میں 4 فیصد سے8 فیصد کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ دیگر ریاستوں جیسے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں 1 فیصد سے4 فیصد کے درمیان کمی دیکھی گئی ہے۔ ہریانہ، بہار اور جھارکھنڈ جیسی کچھ ریاستوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹیکس کنیکٹ ایڈوائزری کے پارٹنر وویک جالان کے مطابق، 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی آمدنی اور دوہرے ہندسوں میں اضافے کے بعد، جون 2025 میں 1.85 لاکھ کروڑ روپے کی وصولی کچھ کم دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک جی ایس ٹی میں 11.8 فیصد کا اضافہ سے  واضح ہوتا ہے  کہ عالمی افراتفری کے درمیان ہندوستان اچھی پوزیشن میں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

12 minutes ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

43 minutes ago

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

2 hours ago