علاقائی

Bill Gates praises India’s development vision: ہندوستان کا اپنے ’’وِکسِت بھارت 2047‘‘ منصوبے پر گامزن رہنا پوری دنیا کے لیے ہوگا مفید، بل گیٹس نے ہندوستان کے ترقیاتی وژن کو سراہا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ہندوستان کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2047 تک بھارت کا ’’وِکسِت بھارت‘‘ بننے ہدف پورا ہو گیا، تو یہ نہ صرف اس ملک کو بدل دے گا بلکہ پوری دنیا پر اس کے مثبت اثرات قائم ہوں گے۔ بل گیٹس نے کہا ’’اگر ہندوستان 2047 کے اپنے منصوبے کی راہ پر گامزن رہ سکا، تو یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔‘‘

بل گیٹس نے ہندوستان کے آدھار اور یو پی آئی سمیت دیگر ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کی تعریف کی اور اسے دنیا میں ملک کی سب سے اہم شراکت میں سے ایک قرار دیا۔ قومی دارالحکومت میں ایک میڈیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کو ترجیح دینے سے ایک بہت ہی مثبت ماحول بنا ہے۔ گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی توسیع سرکار کو صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری قابل بنائے گی، جس سے اہم مواقع پیدا ہوں گے۔ وہین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں گیٹس نے کہا کہ اے آئی کے ذریعے ہم کافی خوراک اور طبی دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے ہر کسی کو اتنا کام کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، جتنا کہ ہم آج کر رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم سے بھی کی تھی ملاقات

اس ہفتے کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات ہندوستان کے ترقیاتی وژن پر مرکوز تھی۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر ’وِکسِت بھارت 2047‘‘ کا ہدف ہماری گفتگو کا موضوع رہا، جس کا مقصد ہندوستان کو آزادی کے سو سال پورے ہونے تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ مودی اور گیٹس کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس پر بھی زور دیا گیا کہ کس طرح اے آئی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے بھی اس ملاقات کی خبر ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی اور لکھا کہ ’’ہمیشہ کی طرح بل گیٹس کے ساتھ ایک اور بہترین ملاقات۔ ہم نے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی، اختراع، اور پائیداری سمیت متنوع مسائل کے بارے میں بات کی۔‘‘ دریں اثنا انڈیا اے آئی مشن اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور پائیدار حل پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی اقدامات پر تعاون متوقع ہے۔ گیٹس نے زرعی ترقی کے نئے مواقع کی تلاش کے لیے مرکزی وزیر برائے زراعت شیوراج سنگھ چوہان سے بھی ملاقات کی۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مائیکروسافٹ اور گیٹس فاؤنڈیشن مہاراشٹر کو ڈیجیٹل گورننس اور سروس کے لیے پورے ملک میں ایک رول ماڈل بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

12 minutes ago

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

2 hours ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

2 hours ago