Hockey World Cup 2023:مردوں کے پندرہویں ہاکی ورلڈ کپ 2023 آج سے بھونیشور اور اڈیشہ میں شروع ہورہے یں ۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ بھونیشور اور اڈیشہ کے دارالحکومت رورکیلا میں کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کا 15 واں ایڈیشن 13 جنوری سے اڈیشہ میں شروع ہورہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم اور رورکیلا کے برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ رورکیلا میں کل 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان ہاکی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 13 جنوری کو اسپین کے خلاف کرے گا۔ جبکہ کلنگا اسٹیڈیم باقی 24 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ میزبان ہندوستان کو اسپین، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ پول ڈی میں رکھا گیا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ میں کل 16 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ شریک ممالک کو چار چار ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن بیلجیئم پول بی میں جرمنی، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا، ارجنٹائن، فرانس اور جنوبی افریقہ ہیں۔ اس کے ساتھ پول سی میں نیدرلینڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور چلی کی ٹیمیں موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں اس ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ ہندوستانی ٹیم کی نظریں 1975 کے بعد میڈل پر ہیں۔ ہندوستان کو گروپ ڈی میں انگلینڈ، ویلز اور اسپین کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 13 جنوری کو ٹیم انڈیا اپنی مہم کا آغاز اسپین کے خلاف کرے گی۔ ہندوستان کا مقابلہ 15 جنوری کو انگلینڈ سے ہوگا اور اسی مہینے کی 19 تاریخ کو ویلز سے مقابلہ ہوگا۔
ہندوستان چوتھی بار ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 1982 میں ممبئی، 2010 میں نئی دہلی اور 2018 میں بھونیشور میں منعقد ہوا۔ میچ رورکیلا میں نئے تعمیر شدہ برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں بھی منعقد ہوں گے۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…