علاقائی

Jharkhand News: جھارکھنڈ کے گڑھوا میں خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو  کیاقتل ،جنگل میں پھینکی لاش، ایسے کھلا راز

گڑھوا: جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر کے لاش جنگل میں پھینک دی۔ مقتول کی لاش واقعے کے دو دن بعد بدھ کے روز برآمد ہوئی تھی۔

اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ بھنڈاریا تھانہ علاقہ کے تحت ٹینٹانڈ گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا گیا کہ جھبلی دیوی جنگل میں لکڑیاں لینے گئی تھیں۔ اس کا عاشق سنتوش کوربا بھی وہاں موجود تھا۔

جھبلی دیوی کے شوہر بگن کوربا کو جب اس کی خبر ملی تو وہ بھی جنگل پہنچا۔ جب اس نے اپنی بیوی کو سنتوش کوربا کے ساتھ دیکھا تو ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران جھبلی دیوی اور سنتوش کوربا نے بگن کوربا پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ اس کے بعد دونوں گھر واپس آگئے اور اگلے دن جنگل میں پہنچ کر لاش کو جھاڑیوں میں چھپا دیا۔

بگن لاپتہ ہوا تو گاؤں والوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ کچھ لوگ جنگل میں گئے تو انہوں نے خون کے دھبے دیکھے۔ اس کے بعد اس کی لاش جھاڑی سے ملی۔ اس کی اطلاع فوری طور پر بھنڈاریا تھانے کی پولیس کو دی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ بھنڈاریا تھانہ انچارج چیتن کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی جھبلی دیوی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ اس کے بعد اس کے عاشق سنتوش کوربا کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ جس کلہاڑی سے قتل کیا گیا وہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago