علاقائی

Delhi, petrol:دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

بین الاقوانی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود آج بھی ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔

ان کی قیمتوں کا فیصلہ تیل کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں روزانہ خام تیل کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ملک کے چار میٹروز میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اسی وقت، کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے ۔نوئیڈا میں پڑول کی قیمت96.75فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

بھارت نے اپنی طرف سے واضح کیا ہے کہ وہ اس ملک سے خام تیل خریدتا رہے گا جہاں سے اسے فائدہ ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 7 دسمبر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت ہندوستانی شہریوں کے مفاد میں بہترین ڈیل پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستانی کمپنیوں پر روس سے تیل خریدنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالتی اور نہ ہی انہیں وہاں سے تیل خریدنے کے لیے کہتی ہے لیکن ہندوستانی عوام کے مفاد میں بہترین ڈیل کی بہتر پالیسی جاری رکھنے سے نہیں روکے گی۔ .

Bharat Express

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

10 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago