سیتا پور، 23 نومبر (بھارت ایکسپریس): سیتا پور پولیس نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے اور لاش کے ٹکڑے کرنے کے الزام میں شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم پنکج موریہ (46) نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ خاتون کی لاش 8 نومبر کو ملی تھی۔ پنکج کی شادی بارہ بنکی کی جیوتی سے 10 سال قبل ہوئی تھی۔ حال ہی میں اسے جیوتی پر بے وفائی کا شبہ ہوا جس کی وجہ سے اس نے اسے ختم کرنے کی سازشیں کی ۔
سیتا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جی سشیل چندر بھان نے بتایا کہ 8 نومبر کو رام پور کلاں تھانہ علاقہ کے گلہریا گاؤں کے کھیت سے ایک خاتون کے جسم کے اعضاء برآمد ہوئے تھے، جن کی بعد میں جیوتی کے طور پر شناخت کی گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے کھیت سے خاتون کا دھڑ، دایاں ہاتھ اور ٹانگ برآمد کر لئے ہیں۔ فارنسک ماہرین نے کہا ہے کہ جسم کے اعضاء خاتون کے ہی ہیں۔
جب کچھ دنوں بعد ایک خاتون کا بگڑا ہوا چہرہ ملا تو پولیس نے خاکے بنانے کے لئے ماہرین کو بلایا اور شناخت کے لئے بارہ بنکی، سیتا پور، ہردوئی، رائے بریلی، لکھنؤ اور سلطان پور میں کاپیاں تقسیم کی۔ سدھولی کے سرکل آفیسر یادوندر یادو نے کہا، ’’کچھ دنوں کے بعد، متوفی کی ماں ہونے کا دعویٰ کر نے والی مالتی سنگھ نے ہم سے رابطہ کیا۔ جب ہم نے لاش سے برآمد شدہ کپڑے دکھائے تو اس نے ان کی شناخت کی، ہم نے 20 نومبر کو متوفی کے شوہر پنکج کا پتہ لگایا جو 15 نومبر سے لاپتہ تھا۔
پنکج سے جب اس کی بیوی کی گمشدگی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نےقبول کیا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کیاہے۔منگل کو پولیس کی ایک ٹیم نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر خون آلود کپڑے اور ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پنکج نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا اور رات کو دیر تک گھر لوٹتا تھا۔
پنکج نے کہا، مجھے پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ جیوتی کو اکثر دوسرے مردوں کے ساتھ دیکھا جاتا تھا اور اس نے نشہ بھی شروع کر دیا تھا۔ میں نے اس کے گھر والوں تک یہ بات پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بے بس تھے۔ جھگڑے کے بعد اس نے اپنے دوست دجن پاسی کی مدد سے جیوتی کو قتل کر دیا اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر دیے۔ لاش کے ٹکڑے گھر سے سات کلومیٹر دور کھیت میں پھینکے گئے۔ پنکج نے جرم کرنے سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں اور بیٹے کو ان کے ماموں کے گھر بھیج دیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…