ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی کمائی کا کچھ حصہ ایسی جگہ پر خرچ ہو جہاں پیسہ محفوظ بھی رہے اور اس پر اچھا منافع بھی حاصل ہو۔ اگر آپ بھی کسی ایسے قابلِ اعتماد آپشن کی تلاش میں ہیں جو حکومت کی ضمانت کے ساتھ بہتر منافع فراہم کرے، تو ڈاک گھر کی ریکرنگ ڈپازٹ (آر ڈی) اسکیم آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈاک گھر کی آر ڈی اسکیم کیا ہے؟
ڈاک گھر کی ریکرنگ ڈپازٹ (آر ڈی) اسکیم ایک محفوظ اور حکومت کی ضمانت والی بچت اسکیم ہے، جس میں آپ ہر مہینے ایک مقررہ رقم جمع کر کے پانچ سال کے بعد معقول منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس اسکیم میں ہر مہینے 25,000 روپے جمع کرتے ہیں، تو 5 سال کے اختتام پر آپ کی کل جمع رقم پر تقریباً 6.5 فیصد سالانہ سود (جو ماہانہ کمپاؤنڈ ہوتا ہے) کے حساب سے تقریباً 17.74 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ اس اسکیم میں ملنے والا سود ماہانہ کمپاؤنڈ ہوتا ہے، جس سے آپ کی بچت پر ریٹرن مزید مؤثر اور فائدہ مند ہو جاتا ہے۔ چونکہ یہ اسکیم حکومت کی ضمانت کے ساتھ آتی ہے، اس لیے اس میں سرمایہ کاری بالکل محفوظ سمجھی جاتی ہے اور سرمایہ کار کو نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
کون کر سکتا ہے سرمایہ کاری؟
ڈاک گھر کی ریکرنگ ڈپازٹ (آر ڈی) اسکیم کا فائدہ کوئی بھی بھارتی شہری اٹھا سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ اکاؤنٹ فرد واحد کے نام پر کھولا جا سکتا ہے، یا دو سے تین افراد مل کر مشترکہ کھاتہ (Joint Account) بھی کھول سکتے ہیں۔کم از کم سرمایہ کار صرف 100 روپے ماہانہ ہے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اسکیم کی مکمل مدت سے پہلے آر ڈی اکاؤنٹ بند کرتے ہیں، تو سود کی شرح میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ اس لیے احتیاط سے فیصلہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
اگر کھاتہ دار کا انتقال ہو جائے تو؟
اگر کسی وجہ سے آر ڈی اسکیم کے دوران کھاتہ دار کا انتقال ہو جاتا ہے، تو کھاتے میں جمع شدہ رقم اس کے قانونی وارثوں کو ملتی ہے۔ اس کے لیے وارثوں کو متعلقہ دستاویزات پوسٹ آفس میں جمع کروانے ہوتے ہیں، جس کے بعد وہ رقم نکال سکتے ہیں۔ وارث اگر چاہیں تو آر ڈی اکاؤنٹ کو جاری بھی رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ان کی اجازت ضروری ہوگی۔
ڈاک گھر میں سرمایہ کاری کیوں ہے محفوظ؟
ڈاک گھر کی آر ڈی اسکیم میں سرمایہ کاری کو محفوظ مانا جاتا ہے کیونکہ اسے حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس میں کسی قسم کا مالیاتی خطرہ نہیں ہوتا ہے، سود کی شرح مناسب اور مستحکم ہوتی ہے اور ماہانہ کمپاؤنڈ سود کی وجہ سے جمع رقم تیزی سے بڑھتی ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے موزوں ہے جو ہر مہینے تھوڑی تھوڑی بچت کرکے مستقبل کے لیے ایک مضبوط مالی بنیاد تیار کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
یومِ آئین کے موقع پر اداکار پرکاش راج نے کہا کہ آئین کو بچانے کی…
اپنے خطاب میں امت شاہ نے 1857 سے 1947 تک جاری رہنے والی جدوجہدِ آزادی…
ایک جانب بی جے پی ’آئین گورو دیوس‘ کے پروگرام منعقد کر رہی ہے، تو…
نئی قومی ٹیم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی کے قومی…
پی ایم مودی نے بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے 2010 میں…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے انتخابی منشور کے اجرا کی تقریب میں پروگرام سے خطاب…