علاقائی

Sambhal News: سنبھل کے چندوسی میں ملی باوڑی کے آس پاس بنے مکانات ہوں گے خالی، مقامی لوگوں کی پریشانی میں ہو سکتا ہے اضافہ

سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل کے چندوسی میں ملی باوڑی کے سِرے کی تلاش کے لیے کھدائی ہفتہ کے روز آٹھویں دن بھی جاری رہی۔ اس دوران اے ایس آئی کی ٹیم بھی موجود تھی۔ میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ پر بنائے گئے مکانات کو خالی کرایا جائے گا۔

ایگزیکٹیو آفیسر کرشنا کمار سونکر نے بتایا کہ کھدائی کا یہ آٹھواں دن ہے۔ جمعہ کے پہلے تک تو ہم سیڑھی اور اطراف میں کھدائی کراتے رہے۔ لیکن، سڑک کے احاطے میں ایک کنواں ملا ہے، جو بالکل درمیان میں ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا لگا کہ اس ڈھانچے کی جو ساخت ہے، وہ کنویں کے چاروں طرف ہے۔ اس کے ارد گرد عمارتیں بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارتوں پر بھی تجاوزات ہو چکی ہیں اور انہیں خالی کرانا پڑے گا کیونکہ وہاں آثار قدیمہ کے باقیات سامنے آ رہے ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ آثار قدیمہ پر قبضہ کرے یا ان پر تعمیر کرے۔ آثار قدیمہ کی ایسی عمارت ملنے کے بعد اس کی کھدائی کی جائے گی اور باقیات ملنے تک اس جگہ کو خالی رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر اسے اچھی طرح سے تیار کرنا ہو گا۔ اگر ٹریکٹر یا جے سی بی سے وہاں کھدائی کی جائے تو باقیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس وجہ سے کھدائی کا کام مزدوروں سے کیا جا رہا ہے۔ مزدوروں آہستہ آہستہ ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔

ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی متاثر ہوں گے۔ انہیں نکالنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ اے ایس آئی کی ٹیم مسلسل اسٹدی کر رہی ہے اور ان کی ہدایت پر کھدائی کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

11 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

12 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

12 hours ago

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے…

13 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

14 hours ago