نینی تال میں خوفناک سڑک حادثہ
اتراکھنڈ کے نینیتال میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک میکس گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
8 افراد ہلاک، 3 زخمی
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نینیتال کے بیتال گھاٹ علاقے میں پیش آیا۔ گاڑی میں 11 افراد سوار تھے۔ جس میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ جن میں دھیرج، انترم چودھری، ونود چودھری، ادے رام چودھری، تلک چودھری، گوپال بسنیت اور بیاتل گھاٹ کے رہنے والے راجندر کمار شامل ہیں۔ زخمیوں میں بہار کے کٹیہار کے رہنے والے شانتی چودھری، چھوٹو چودھری اور پریم بہادر کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا ڈیرہ کارسیوا چیف ترسیم سنگھ قتل کا ملزم، دوسرے کی تلاش تیز
ٹہری میں تین افراد ہوئے تھے ہلاک
اس سے پہلے اتراکھنڈ کے ٹہری میں بھی ایک حادثہ ہوا تھا۔ جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ٹاٹا سومو تحصیل گجا میں دوکوٹی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے۔ ان میں سے دو افراد کی موقع پر ہی المناک موت ہو گئی۔ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…