علاقائی

Maharashtra Crime News: سگریٹ پی رہی لڑکی نے 4 بیٹیوں کے باپ کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتارا، گھورنے کا لگایا الزام

Maharashtra Crime News: مہاراشٹر کے ناگپور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں ایک 24 سالہ لڑکی نے چار بیٹیوں کے باپ پر گھورنے کا الزام لگاتے ہوئے چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے لیے اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد بھی لی۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے، جس میں لڑکی خود اس شخص پر چاقو سے حملہ کرتی نظر آ رہی ہے۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے دو دوستوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات کو سامنے آیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ قتل ناگپور کے مانیواڑا سیمنٹ روڈ پر ہوا۔ معلومات سامنے آئی ہیں کہ 24 سالہ لڑکی جے شری پنڈھارے پان کی دکان پر سگریٹ پی رہی تھی۔ اسی دوران 4 بیٹیوں کا باپ 24 سال کے رنجیت راٹھوڑ بھی پان کی دکان پر پہنچ گیا اور سگریٹ پینے لگا۔ لڑکی نے بتایا کہ اس دوران رنجیت اسے گھورنے لگا۔ تو وہیں اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جب رنجیت اسے گھور رہا تھا تو لڑکی نے اس پر اعتراض کیا اور اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دوران اس کی سہیلی سویتا سائرے بھی لڑکی کے ساتھ موجود تھی۔ پولیس نے بتایا کہ جب لڑکی نے مزاہمت کیا تو رنجیت نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، جس میں لڑکی سگریٹ پیتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی بھی کر رہی ہے۔ پھر رنجیت نے بھی اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نینی تال میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار میکس کار کھائی میں جاگری، 8 لوگوں کی موت

بیئر پیتے وقت پیچھے سے چاقو سے کیا حملہ

پولیس نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پان کی دکان سے نکلنے کے بعد رنجیت مہالکشمی نگر پہنچا اور وہاں بیئر پینے لگا۔ دوسری طرف لڑکی نے اپنے دوستوں آکاش راوت اور جیتو جادھو کو بلایا اور پھر بیئر پی رہے رنجیت پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا، جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ لڑکی رنجیت پر بھی چاقو سے حملہ کر رہی ہے۔ انسپکٹر کیلاش دیشمانے نے بتایا کہ واقعہ کے بعد چاروں افراد موقع سے فرار ہو گئے تھے لیکن تلاش کے بعد پولیس نے جلد ہی جے شری کو اس کے دوستوں سویتا اور آکاش کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ جیتو کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے رنجیت کے فون اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو بطور ثبوت محفوظ کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago