بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی دیر رات اٹل پاتھ پر پیش آئے ایک دردناک حادثے نے امن و امان پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جھنڈے والی اسکارپیو کارنے چیکنگ کر رہے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں خاتون کانسٹیبل کومل کی موت ہو گئی، جب کہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ متوفی کانسٹیبل کی شناخت ایس کے پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات کومل کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پولیس رات کے وقت اٹل پاتھ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تب تیز رفتار اسکارپیو نے وہاں کھڑے تین پولیس والوں کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں سب انسپکٹر دیپک منی، اے ایس آئی اودھیش کمار اور خاتون کانسٹیبل کومل بری طرح زخمی ہو گئی۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کانسٹیبل کومل کو مردہ قرار دے دیا۔
خاتون کانسٹیبل جاں بحق، دو زخمی
پولیس کے مطابق اسکارپیو سوار حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ رفتارکے باعث کار بے قابو ہو گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…