علاقائی

High speed truck and DCM collide in Bulandshahr: بلند شہر میں تیز رفتار ٹرک اور ڈی سی ایم میں تصادم، تین افراد ہلاک، 27 کی حالت تشویشناک

بلندشہر: اتر پردیش کے بلند شہر میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار ٹرک اور ڈی سی ایم میں زبردست ٹکر ہوئی جس میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ حادثہ کوتوالی جہانگیر آباد علاقہ کے روندا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی سی ایم میں سفر کرنے والے لوگ پنجاب کے ایک بھٹے پر کام کرنے کے بعد شاہجہاں پور میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ اس کے بعد ڈی سی ایم تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا المناک تھا کہ ڈی سی ایم میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 36 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او انوپشہر سینئر پولیس حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تمام زخمی ڈی سی ایم مسافروں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے بعد 27 لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ ہائر میڈیکل سینٹر ریفر کر دیا ہے۔

ایس پی تیجویر سنگھ نے کہا، ’’حادثہ 16 مئی کی صبح بلند شہر-انوپشہر روڈ پر واقع جہانگیر آباد تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔ پنجاب کے موڈا سے شاہجہاں پور اور ہردوئی جانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آ گئی اور گاڑی آگے جا رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس گاڑی میں 36 مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی جہانگیر آباد اور آس پاس کے تھانوں کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بلندشہر کے ضلع اسپتال پہنچایا۔ لائے گئے 34 زخمیوں میں سے تین کی موت ہو چکی ہے، باقی 27 کو ریفر کر دیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ15 مئی کو ہردوئی میں مسافروں سے بھرے آٹو رکشا اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح ایک المناک حادثے میں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک بس میں سوار پانچ مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ڈبل ڈیکر بس پٹنہ سے دہلی آرہی تھی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

25 minutes ago

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

1 hour ago