اورنگ آباد: بہار کے اورنگ آباد ضلع کے داؤد نگر تھانہ علاقے میں منگل کے روز ایک تیز رفتار کار توازن کھو کر نہر میں گر گئی۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین پٹنہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پٹنہ کے راجیو نگر کے کچھ لوگ ساون کے مہینے میں بھگوان مہادیو کی پوجا کرنے روہتاس ضلع کے گپتا دھام گئے تھے۔ اس کے بعد سب بھگوان کے درشن کر کے کار سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران کار داؤد نگر بارون روڈ پر چمن بیگھہ کے قریب نہر میں گر گئی۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
داؤد نگر تھانے کے انچارج محمد آزاد خان نے بتایا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے پانچوں لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا۔ تمام مرنے والے پٹنہ کے راجیو نگر کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ گاڑی کب نہر میں جا گری کسی کو خبر نہ ہوئی۔ گاؤں والوں نے گاڑی کو نہر میں گرتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اورنگ آباد کے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…