علاقائی

Deoria Accident: دیوریا میں روڈ ویز بس اور ٹینکر کے درمیان زبردست تصادم، 35 افراد زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا میں گوری بازار تھانہ علاقے کے تحت بیتال پور ڈپو کے قریب پیر کے روز روڈ ویز بس اور ایک ٹینکر میں تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 30 سے ​​35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ معلومات کے مطابق گورکھپور سے دیوریا آرہی روڈ ویز کی بس سے ٹینکر کی ٹکر ہوگئی۔ ٹینکر ڈپو سے باہر آ رہا تھا کہ بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔

آپ کو بتا دیں کہ 13 اپریل کو اتر پردیش کے سنبھل میں روڈ ویز اور پرائیویٹ بس کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی تھی۔ اس حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں بسوں کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ حادثہ نخاسہ تھانہ علاقہ میں سنبھل حسن پور روڈ پر سنگھ پور کے قریب پیش آیا۔ ایک طرف سے مسافروں سے بھری روڈ ویز کی بس آرہی تھی جبکہ سامنے سے ایک پرائیویٹ بس بھی تیز رفتاری سے آرہی تھی۔ اچانک دونوں بسیں آمنے سامنے آگئیں اور زبردست تصادم ہوگیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں بسوں کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسمولی کے سی او کلدیپ سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

اس سے قبل، ہفتہ (12 اپریل) کو، اتر پردیش کے سلطان پور ضلع کے کورے بھار تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

26 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

33 minutes ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

1 hour ago