علاقائی

Jammu and Kashmir: “قاتل کو پھانسی دو…” کشمیر میں ایک خاتون کے قتل کے بعد لوگوں کا پھوٹا غصہ

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ لاش ملنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور لوگوں نے قاتل کو پھانسی دینے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب اس پورے معاملے پر پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ 8 مارچ کو وسطی کشمیر میں سوئی باغ پولیس چوکی کو تنویر احمد خان کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ 7 مارچ کو ان کی بہن کوچنگ کے لیے روانہ ہوئی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کی ممبئی بی جے پی کے نائب صدر آچاریہ پون ترپاٹھی سے ملاقات

ترجمان نے کہا کہ درخواست ملنے کے بعد پولیس نےگمشدگی کی رپورٹ درج کی اور تفتیش میں مصروف ہو گئی۔ تفتیش کے دوران، پولیس نے موہن پورہ بڈگام کے رہنے والے شبیر احمد وانی سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد احمد نے جرم میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے خاتون کے جسم کے ٹکڑے کیے تھے اور جسم کے اعضاء کو مختلف مقامات پر دفن کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ احمد کے انکشاف کے بعد لاش کے اعضاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال میڈیکل اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شردھا قتل کیس کی طرح ہے معاملہ

یہ واقعہ دہلی میں ہوئے شردھا واکر قتل کیس کی طرح ہے۔ جس میں ایک 27 سالہ خاتون شردھا والکر کو اس کے 28 سالہ بوائے فرینڈ اور لیو ان پارٹنر آفتاب امین پونا والا نے 18 مئی 2022 کو قتل کر دیا تھا۔ پھر اس کے جسم کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر اسے ایک فرج میں چھپا دیا تھا۔ شردھا قتل کیس کی طرح اس کیس میں بھی مقتول نے متوفی کی لاش کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور اسے مختلف مقامات پر دفن کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

43 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago