علاقائی

Gujarat Blast : گجرات  میں پارسل میں دھماکے سے خوف و ہراس،دو افراد زخمی

گجرات کے احمد آباد کے سابرمتی علاقے میں ایک پارسل میں دھماکے سے ہلچل مچ گئی۔ پارسل ڈلیوری کرنے والا اور پارسل وصول کرنے والا دونوں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10.30 بجے شیوم رو ہاؤس میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پارسل پہنچانے والا اور پارسل وصول کرنے والا دونوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پارسل کی بیٹری میں دھماکہ ہوا۔ پارسل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس افسر نیرج کمار برگجر نے بتایا کہ گورو گڈھوی نامی شخص سابرمتی میں بلدیو کی رہائش گاہ پر آیا اور ایک پارسل دیا جو پھٹ گیا۔ ملزم گورو گڈھوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان کسی معاملے کو لے  جھگڑا تھا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس  بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ، ایف ایس ایل موقع پر موجود ہیں۔

یہ چیزیں پارسل میں تھیں

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پارسل تیار کرکےلایا گیا تھا۔ پارسل میں بلیڈ اور الیکٹرانک سوئچ بھی تھے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سابرمتی پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت گورو گڈھوی کے طور پر ہوئی ہے، جو یہاں بلدیو بھائی کو پارسل پہنچانے آیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے  کہ  ڈیلیوری کے دوران پارسل پھٹ گیا۔

پولیس تفتیش میں مصروف

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دھماکہ ذاتی خاندانی تنازعہ کا نتیجہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں شراب کے کنٹینرز استعمال کیے گئے۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دھماکے میں ملوث افراد کے ناموں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

3 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

3 hours ago