علاقائی

Giriraj singh namak haram vote controversy: ’نمک حراموں کے ووٹ نہیں چاہیے‘  والے بیان پر گھرےگریراج سنگھ، جانیں  کیا دی انہوں نے صفائی ؟

جوں جوں اسمبلی انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر گریراج سنگھ کے ایک بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے ایک مولوی سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولوی سے پوچھا کیا آپ کو آیوشمان کارڈ ملا؟ مولوی نے ہاں میں جواب دیا۔ پھر پوچھا کہ کیا اس میں ہندو مسلم کا کوئی فرق کیا گیا؟ جواب پھر ہاں میں ملا۔ اس کے بعد گریراج سنگھ نے پوچھا کہ کیا آپ نے مجھے ووٹ دیا؟ مولوی نے ہاں کہا، لیکن جب انہوں نے خدا کی قسم کھانے کو کہا تو مولوی خاموش ہو گئے۔

گریراج سنگھ کا بیان

گریراج سنگھ نے مزید کہا کہ جو لوگ احسان نہیں مانتے انہیں نمک حرام کہا جاتا ہے۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ایسے لوگوں کے ووٹ انہیں نہیں چاہییں۔ اس بیان پر کانگریس نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ گریراج سنگھ کو ذہنی طور پر غیر صحت مند قرار دے دینا چاہیے۔

گریراج سنگھ کی وضاحت

تنازعہ بڑھنے پر گریراج سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مفت کھانا حرام مانا جاتا ہے، لیکن کیا وہ لوگ پانچ کلو راشن نہیں لے رہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پردھان منتری آواس، بیت الخلا، نل جل یوجنا، گیس سلنڈر جیسی اسکیموں میں ہندو اور مسلمان کے درمیان کوئی فرق کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شور مچا رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کہ بھارت کا قانون کسی ایک مذہب کے مطابق نہیں چلے گا۔انہوں نے برقہ پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ووٹنگ اور قانون آئین کے مطابق چلے گا، نہ کہ کسی مذہبی روایت کے مطابق۔ اس بیان نے انتخابی ماحول کو اور بھی زیادہ گرما دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago