علاقائی

Gautam Adani meets Zubeen Garg family: گوتم اڈانی کی زوبین گرگ کے خاندان سے ملاقات،ایک سچے لیجنڈ کو پیش کی خراج عقیدت

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اتوار کو آنجہانی گلوکار  زوبین گرگ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گوہاٹی میں ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ اپنی پوسٹ میں گوتم اڈانی نے زوبین گرگ کو ایک “لیجنڈ” قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا موسیقی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اطلاع دی
گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر زوبین گرگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:”کل گوہاٹی میں، میں نے زوبین گرگ کے خاندان سے ملاقات کی۔ زوبین ایک سچے لیجنڈ تھے، جن کا موسیقی شمال مشرق کی روح میں رچا بسا ہے، اور جن کی عوام کے لیے محبت نسلوں تک گونجتی رہے گی۔بھگوان ان کے نغموں اور یادوں کو لاکھوں دلوں میں زندہ رکھے اور ان کی روح کو سکون دے۔”

تصویر پر پھول چڑھائے
اڈانی گروپ سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق، صنعت کار گوتم اڈانی نے زوبین گرگ کے کہیلی پاڑہ (Kahilipara) میں واقع رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ گریما سائکیا گرگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ز وبین کی تصویر پر پھولوں کی مالا بھی چڑھائی۔

19 ستمبر کو ہوا انتقال
گلوکار زوبین گرگ کا انتقال 19 ستمبر 2025 کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک حادثے میں ہوا۔ ان کی لاش بعد میں آسام لائی گئی، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو بتایا گیا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی بی آئی اور آسام سی آئی ڈی ان کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے ‘من کی بات’ میں کیا تذکرہ
پی ایم  نریندر مودی نے بھی اتوار کو ‘من کی بات’ ریڈیو پروگرام میں زوبین گرگ کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جوبین گرگ کو آسام کی ثقافت سے گہرا لگاؤ تھا اور وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔

زیرو فیسٹیول میں زوبین گرگ کو خراجِ عقیدت
اتوار کو گلوکارہ شلپا راؤ نے بھی اروناچل پردیش کے زیرو فیسٹیول میں زوبین گرگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اسٹیج پر فلم ‘گینگسٹر’ کا مشہور گانا ‘یا علی’ گایا، جسے زوبین گرگ نے اپنی آواز دی تھی۔ شلپا راؤ نے گانے کو دھیرے دھیرے گایا اور سامعین کو بھی ساتھ گانے کا موقع دیا۔ یہ لمحہ مرحوم گلوکار کے لیے ایک سچی خراجِ عقیدت ثابت ہوا، جس نے سب کے دل چھو لیے۔

نوٹ: یہ خبر خبر رساں ادارے (IANS) کی فیڈ سے براہ راست شائع کی گئی ہے۔ اس میں کسی معلومات کو بدلا نہیں گیا۔ صرف سرخی کو مزید قابل مطالعہ بنانے کے لیے بدلا گیا ہے اور پیراگراف سے قبل ذیلی سرخیاں شامل کی گئی ہیں۔ اس خبر کے متعلق بھارت ایکسپریس کسی قسم کی اخلاقی ذمہ داری نہیں لیتا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

26 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago