لوک سبھا انتخابات 2024 کا پانچواں مرحلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ممبئی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جمہوریت میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اور اپنے ملک کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے، فلملی ستاروں نے ممبئی میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اس میں اکشے کمار، راجکمار راؤ سے لے کر جھانوی کپور تک سبھی کو ووٹ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جب کہ وہیں شائقین ردعمل دیتے نظر آ رہے ہیں۔
پانچویں مرحلے میں کہاں اور کتنی ووٹنگ ہوئی ؟
لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے میں 49 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 9 بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 15.35 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ یوپی میں 12.89فیصد، جھارکھنڈ میں 11.68فیصد، لداخ میں 10.51فیصد، بہار میں 8.86فیصد، جموں و کشمیر میں 7.63فیصد، اڈیشہ میں 6.87فیصد اور مہاراشٹر میں 6.33فیصد ووٹنگ ہوئی۔
اداکارہ جھانوی کپور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی کے پولنگ بوتھ پہنچ گئیں۔ اس دوران انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سانیا ملہوترا نے بھی صبح سویرے ممبئی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
راجکمار راؤ جو ان دنوں فلم سری کانت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ وہ بھی اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے اور میڈیا سے بات کرتے نظر آئے۔
اس کے علاوہ اداکار اکشے کمار بھی ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی پہنچ گئے۔
اداکار فرحان اختر اور ان کی بہن زویا اختر ممبئی کے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…