راجدھانی دہلی کے روہنی علاقے میں جمعرات کی صبح دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ تصادم میں بہار کے چار مطلوب بدمعاش مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے چاروں مجرم بہار کے بدنام زمانہ ’سگما گینگ‘ سے وابستہ تھے اور بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں بڑے پیمانے پر دہشت پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔دہلی پولس کی کرائم برانچ اور بہار پولس کی ایک خصوصی ٹیم نےاس بڑے انکاؤنٹر کو مشترکہ طور پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر انجام دیا۔ ٹیم کو روہنی میں بدمعاشوں کے چھپے ہونے کی درست اطلاع ملی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیسے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے کے لیے انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار بدمعاش شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
مارے گئے افراد کی شناخت
مارے گئے افراد کی شناخت رنجن پاٹھک (25) بملیش مہتو (25)، منیش پاٹھک (33) اور امن ٹھاکر (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے رنجن پاٹھک کو گروہ کا سرغنہ قرار دیا ہے جو قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
اس مشترکہ آپریشن کے بعد دہلی پولیس اور بہار پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے ایک جگانہ پستول سمیت بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ تصادم تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا، اور بدمعاشوں کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جو اس وقت زیر علاج ہیں۔
آپریشن بین ریاستی ہم آہنگی کی بہترین مثال؟
دونوں ریاستوں کی پولیس نے اس آپریشن کو بین ریاستی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بدمعاشوں کی ہلاکت کا بہار اور دہلی-این سی آر میں منظم جرائم پر بڑا اثر پڑے گا اور کئی سازشوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ پولیس اب ان کے دیگر ساتھیوں پکڑنے اور ان کے مجرمانہ نیٹ ورک کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…
میٹا نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے جون 2026 کے درمیان بھارت میں بچوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…
بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…
عوامی زندگی کے 25 برسوں نے ہندوستان کی سیاست، معیشت اور عالمی حیثیت کو نئی…
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے آرگینک کیمسٹری میں اہم دریافت پر دونوں سائنس دانوں…