بھارت ایکسپریس
Bathinda Military Station: پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کےاندر فائرنگ کا واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 04:35 بجے پیش آیا۔ اس فائرنگ میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسٹیشن کوئیک ری ایکشن ٹیمیں فعال کر دیا گیا ۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ بھٹنڈہ میں آرمی کینٹ کے سبھی داخلی دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) اور پروٹوکول کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھٹنڈہ واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر دفاع نے آئندہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ بلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ بدھ کی صبح بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر مشتبہ سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ فوجیوں نے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران مشتبہ شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں چار جوان شہید ہو گئے۔ حملہ آور سادہ لباس میں تھے۔
بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر سے چار لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والے چاروں کا تعلق 80 میڈیم رجمنٹ سے ہے۔ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ پر بھٹنڈہ ایس ایس پی کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔
پنجاب پولیس کے ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ کچھ دن پہلے ایک انسا رائفل کے ساتھ 28 کارتوس غائب ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…