علاقائی

Ballia News: اتر پردیش کے بلیا میں چار نابالغ لڑکوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ کی اجتماعی عصمت دری، مقدمہ درج

بلیا: اتر پردیش کے بلیا ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اس کے چار نابالغ دوستوں نے اجتماعی عصمت دری کی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو اسے جان سے مار دیا جائے گا۔ پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔  پولیس کے مطابق اس معاملے میں تین ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع کے کھجوری تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ نابالغ لڑکی بلیا شہر کے کوتوالی علاقے میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہے اور یہاں کے ایک اسکول میں پڑھتی ہے۔

  بلیا کوتوالی کے انسپکٹر (ایس ایچ او) گریجیش سنگھ نے بتایا کہ پڑھائی کے دوران نابالغ لڑکی کی دوسرے نابالغ لڑکے سے دوستی ہوگئی اور وہ 21 جون کی دوپہر کو اس سے ملنے گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نابالغ لڑکی کو ایک گھر میں لے گیا جہاں اس کے علاوہ اس کے تین دیگر دوستوں نے ایک ایک کرکے لڑکی کا ریپ کیا۔

نابالغ لڑکی نے اپنے والد کو واقعے کے بارے میں بتایا

افسر نے بتایا کہ ملزم نے نابالغ لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ جان سے مار دے گا۔  سنگھ نے کہا کہ نابالغ لڑکی نے اپنے والد کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد ان کی شکایت پر کلیدی ملزم کے علاوہ تین دیگر ملزمان نابالغوں کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 376 ڈی (اے) (گینگ ریپ) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے ساتھ بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام ملزمان کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔

چوتھے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے پولیس 

  پولیس نے پیر کے روز کلیدی ملزم سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے تینوں کو اصلاح گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس دوسرے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

12 minutes ago

Border face-off: اروناچل پردیش میں آمنے سامنے کی صورت حال پر چین کا ردعمل، کہا-’’ہم معاہدے پر پوری طرح کررہے ہیں عمل‘‘

جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ…

43 minutes ago

Gold Price Fall Down: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! دکانوں کے باہر لمبی قطاریں، چین میں سونے کی خریداری کے لیے مچی ہوڑ

عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…

55 minutes ago

HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش

فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…

1 hour ago