بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے منگل کے روزپارلیمنٹ عہدے کا حلف لیا۔ راہل گاندھی نے منگل (25 جون) کو لوک سبھا رکن کے طورپرحلف لیا اوراپنے ہاتھ میں آئین لے کربرسراقتداراوراپوزیشن دونوں کو دکھایا۔ انہوں نے ’جے ہند، جے سنودھان (آئین)‘ کے نعرے کے ساتھ حلف برداری کا اختتام کیا۔ جیسے ہی راہل گاندھی کا حلف مکمل ہوا، اپوزیشن بینچوں نے نعرے لگائے اوران کا استقبال کیا۔ 18ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن پیرکے روزشروع ہوا ہے۔ نومنتخب نمائندوں کی حلف برداری تقریب 24 اور 25 جون کو منعقد کیا گیا ہے۔ تقریب کی شروعات پیرکے روزوزیراعظم نریندرمودی نے حلف اٹھایا، جس کے بعد ان کی کابینہ نے حلف اٹھایا۔
بھارت جوڑو کے نعرے اورہاتھ میں ہندوستانی آئین کی کاپی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے آج دوپہرلوک سبھا کے رکن کے طورپرحلف لیا۔ راہل گاندھی دو سیٹوں وائناڈ اوررائے بریلی سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے وائناڈ سیٹ خالی کردی ہے، جس پراب ان کی بہن اورکانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا الیکشن لڑیں گی۔
حلف لیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”میں، راہل گاندھی لوک سبھا کا رکن منتخب کئے جانے کے بعد، میں پختہ طور پراس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں ہندوستان کے آئین کے ساتھ سچی عقیدت اور وفاداری کروں گا جیسا کہ قانون کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے، میں ہندوستان کی خودمختاری اورسالمیت کو برقرار رکھوں گا اور یہہ کہ میں جن فرائض کوقبول کرنے والا ہوں، اس پروفاداری کے ساتھ عمل کروں گا، جے ہند، جے سنودھان (آئین)۔“
آئین کی کتاب کے ساتھ حلف لینے پہنچے اراکین پارلیمنٹ
پارلیمنٹ کے اس سیشن میں آئین کا کتابچہ (سنودھان کی کتاب) ایک منفرد طریقے سے منظرعام پرسامنے آیا ہے، جس میں اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے کل ایک مظاہرے میں آئین کی کاپیاں اٹھا رکھی تھیں۔ اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پرتصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ آئین کا کتابچہ اٹھائے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو”آئین پرحملہ” کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ قبل ازیں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ آئین کی کاپی لہراتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اورلوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کے طورپرحلف لیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…