علاقائی

Air India flight AI-807: ایئر انڈیا کی پرواز میں لگی آگ، طیارے میں 175 مسافر موجودتھے، دہلی آئی جی آئی میں مکمل ایمرجنسی نافذ

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب جمعہ کو دہلی سے بنگلور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے ایئرپورٹ پر مکمل ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ IGI ہوائی اڈے پر تقریباً 5:52 بجے دہلی سے بنگلور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز 807 کے لیے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔ طیارے کے اے سی یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ طیارے میں 175 مسافر سوار تھے۔  پرواز تقریباً 6.38 بجے بحفاظت لینڈ کر گئی۔

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

ذرائع کے مطابق یہ فلائٹ دہلی سے بنگلور جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسافروں کے لیے بنگلورو جانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق دہلی ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فلائٹ دہلی واپس آ گئی ہے اور بحفاظت لینڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سواتی مالی وال نے اپنا ٹویٹر پروفائل کردیا تبدیل ، اروند کیجریوال کی تصویر ہٹا دی، یہ غنڈہ پارٹی کو دھمکیاں دے رہا ہے- سواتی مالی وال

پونے میں بھی ایئر انڈیا کی پرواز منسوخ کر دی گئی

یہ لگاتار دوسرا واقعہ ہے ۔جس میں ایئر انڈیا کے طیارے شامل ہیں۔ اس سے قبل 16 مئی کو دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو اپنی پرواز منسوخ کرنی پڑی۔ پونے ایئرپورٹ کے رن وے پر ایئر انڈیا کا طیارہ ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گیاتھا۔ اس پرواز میں 180 مسافر موجود تھے اور تمام مسافروں کو بحفاظت پرواز سے باہر نکال لیا گیاتھا۔ وہ پرواز ایئر انڈیا نے منسوخ کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نوح میں بڑا حادثہ، عقیدت مندوں سے بھری بس میں لگی آگ، زندہ جلے8 افراد، متعدد زخمی

اس واقعے کے بعد تمام مسافر تقریباً 6 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ تمام مسافروں کو ان کا پورا کرایہ واپس کر دیا گیا ہے اور بین الاقوامی کنکشن والے مسافروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس فلائٹ میں بیٹھے ایک مسافر نے بتایا، “جب پرواز ٹیک آف کے لیے رن وے کی طرف بڑھی تو طیارہ ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا۔ تمام مسافر ایک گھنٹے تک فلائٹ میں پھنسے رہے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

6 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

7 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

7 hours ago