قومی

Nuh Bus Fire: سڑک پر دوڑتی رہی ‘جلتی ہوئی بس’، سوار تھے60 افراد، عینی شاہدین نے بیاں کیا آنکھوں دیکھا حال

Nuh Bus Fire: جمعہ کی رات نوح میں عقیدت مندوں سے بھری بس میں آگ لگنے سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق چلتی بس میں آگ لگی تھی۔ مدد کے لیے موقع پر پہنچے گاؤں والوں صابر، نسیم، ساجد اور احسان وغیرہ نے بتایا کہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے انہوں نے چلتی بس میں آگ کے شعلے دیکھے۔ بس میں آگ دیکھ کر انہوں نے ڈرائیور سے بس روکنے کو کہا۔ لیکن بس چلتی رہی۔ ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بس کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کو آگ لگنے کی اطلاع دی، تبھی بس کو روکا گیا۔ لیکن اس وقت تک آگ کافی زور پکڑ چکی تھی اور بس میں بیٹھے لوگ اس کی لپیٹ میں آ چکے تھے۔

بس میں سوار تھے کل 60 افراد

اس المناک حادثے میں دو درجن سے زائد افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ بس میں کل 60 افراد سوار تھے اور یہ قریبی رشتہ دار بھی تھے۔ جو متھرا اور ورنداون کا دورہ کرکے واپس آرہے تھے۔ یہ سب پنجاب کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیر سے پہنچی پولیس

بس کے رکنے کے بعد گاؤں والوں نے فوراً آگ بجھانے کی کوشش کی اور پولیس کو بھی حادثے کی اطلاع دی۔ تاہم گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کافی دیر سے پہنچیں۔ واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

“گاؤں والوں نے بچائی جان”

بس میں سفر کر رہی پونم نے بتایا کہ وہ رات کو درشن کر کے واپس آ رہے تھے۔ رات تقریباً 1.30 بجے بس میں آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ اس نے بتایا کہ وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی۔ مقامی دیہاتیوں کی مدد سے انہیں کسی طرح بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Nuh Bus Accident: نوح میں بڑا حادثہ، عقیدت مندوں سے بھری بس میں لگی آگ، زندہ جلے8 افراد، متعدد زخمی

بس ڈرائیور کو آگ لگنے کا نہیں تھا علم

حادثے کے وقت مدد کے لیے آئے لوگوں نے بتایا کہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے انہوں نے چلتی بس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ انہوں نے پکار کر ڈرائیور کو بس روکنے کو کہا لیکن جب اس نے بس نہیں روکی تو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل پر بس کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ لیکن جب تک بس رکی اس وقت تک بس میں آگ لگ چکی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago