علاقائی

Explosion in firecracker factory in Tamil Nadu: تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، قریبی عمارتوں کو پہنچا نقصان، متعدد افراد زخمی

تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع سے ایک بڑے حادثے کی خبر آ رہی ہے۔ یہاں ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار  دھماکہ ہوا ہے، جس میں کچھ لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، وہیں کئی لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے سے ہوٹل تباہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق۔ پٹاخے کی فیکٹری میں ہونے والا یہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی۔ کچھ دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ موقع پر پہنچی پولیس پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچانے میں مصروف ہے۔ وہیں فائر انجن اور ریسکیو ٹیمیں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والوں کے مکانات کیئے گئے مسمار

موقع پر پہنچے کلکٹر

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر سمیت تمام اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے بعد ملبے میں پھنسے افراد کی کل تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ معاملے کی معلومات دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بتایا کہ 12 شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جب کہ ملبے میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع کرشنا گری گورنمنٹ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔

تمل ناڈو واقعہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، “تمل ناڈو کے کرشنا گری میں پٹاخے کے کارخانے میں ہونے والے المناک حادثے پر بہت دکھی ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اس مشکل وقت میں میری تعزیت اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، کرشنا گری (تمل ناڈو) میں پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی کے المناک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے اراکین پارلیمنٹ زمینی حقیقت جاننے منی پور پہنچے، ادھیر رنجن چودھری نے کہا، فیصلے سےقبل سروے ضروری

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

12 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

45 minutes ago