بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔جمعرات یعنی 2 مارچ 2023 کو خام تیل (کروڈ آئل پرائس) کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جب کہ برینٹ کروڈ آئل میں 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ میں برینٹ کروڈ آئل 84.31 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77.72 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول 96.72روپے اور ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر
، کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
این سی آر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
نوئیڈا میں پٹرول 5 پیسے سستا اور ڈیزل 6 پیسے سستا ہوکر 96.59 روپے اور 89.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج جے پور میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل 53 پیسے سستا ہوکر 108.08 روپے اور 93.36 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پیٹرول 10 پیسے مہنگا اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوکر 96.57 روپے اور 89.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دہرادون میں آج پٹرول 4 پیسے سستا اور ڈیزل 3 پیسے سستا 95.25 روپے اور 90.32 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
–بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…