-بھارت ایکسپریس
Delhi Book Fair 2023:کورونا وبا نے ہندوستان سمیت پوری دنیا کے تقریباً سبھی حلقوں کو متاثر کیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی بھی اس سے اچھوتی نہیں رہی۔ دہلی میں وقت وقت پر دیگرمیلوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ جو سبھی اس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی کے پرگتی میدان میں ہرسال لگنے والا ہندوستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ ‘عالمی کتاب میلہ’ بھی 2020 کے بعد سے فزیکل طور پر کورونا وبا کے سبب بند رہا۔
سال 2021 اور 2022 میں یہ ورچوئل طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس سال یہ میلا فزیکل طور پر دہلی کے پرگتی میدان میں 25 فروری سے 5 مارچ 2023 تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ 31واں عالمی کتاب میلہ ہے، جس میں تقریباً 1000 پبلشرزآئے ہیں اورتقریباً 2000 اسٹالز لگائےگئے ہیں۔
نئی دہلی کے پرگتی میدان میں لگنے والا عالمی کتاب میلہ (ورلڈ بک فیئر)، کولکاتا کتاب میلہ کے بعد دوسرا سب سے پرانا کتاب میلہ ہے۔ اس میلے میں ملک وبیرون ملک کے دیگرپبلشرز اپنی زیادہ سے زیادہ کتابوں کی نمائش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری، غیر سرکاری،ملکی وغیرملکی پبلشرز بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…