علاقائی

Operation All Out: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں تصادم، دو دہشت گردہلاک، تلاشی آپریشن جاری

Operation All Out: جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا ‘آپریشن آل آؤٹ’ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح بارہمولہ کے وانیگام پائین کریری علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بھی سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گردوں سے ایک اے کے 47 برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وادی میں اس وقت کئی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ جن  کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

سرچ آپریشن جاری

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کو گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملی تھی ۔جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے چارج سنبھال لیا اور جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خبر کے اپ ڈیٹ ہونے تک تصادم جاری تھا اور سیکورٹی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر نے کہا، ‘دونوں مقامی دہشت گرد ہیں، جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر سے ہے۔ ان کی شناخت شاکر ماجد نظر اور حنان احمد شہ ضلع شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں مارچ 2023 میں دہشت گرد بن گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

بدھ کو ہی ایک مشترکہ آپریشن کے دوران، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مچل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ یہاں لائن آف کنٹرول کے قریب سے دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی کوشش کی گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

11 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

27 minutes ago