Eid-ul-Fitr: عید کا تہوار مسلم مذہب کا ایک خاص اور بڑا تہوار مانا جاتا ہے۔ عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں مزید رونق بڑھ جاتی ہے اورگھروں میں بھی عید کی تیاریاں جوش وخروش سے شروع ہو جاتی ہیں۔
عید الفطر نفرتوں کو بھلانے اور باہمی محبت بڑھانے کا پیغام دیتی ہے۔ لوگ اپنی ناراضگی بھلا کر ایک دوسرے سے خوشی خوشی گلے ملتے اور محبت بھرا ہاتھ ملاتے ہیں اور نیک دعائیں ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔ اس موقع پر ایک دوسرے کو تحائف بھی دئیے جاتے ہیں۔ خاندان کے بڑے لوگ چھوٹوں کو عیدی دیتے ہیں۔
عید کے دن لوگ نئے کپڑے پہن کر مسجد (عید گاہ) میں نماز ادا کرتےہیں ، نماز بعد عید کا خطبہ سننا ضروری ہے، اللہ سے سلامتی کی دعا مانگتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں واقع مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔
ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات
اس کے ساتھ ساتھ عید کا تہوار پورے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس مو قع پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی سمیت کئی بڑے شہروں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
اتر پردیش میں ہائی الرٹ
عید کے موقع پر اتر پردیش میں کئی مقامات پر ہائی الرٹ جاری کر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت احکامات جاری کیا گیا۔ ایودھیا، متھرا، پریاگ راج، لکھنؤ، کانپور جیسے حساس اضلاع میں حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس فورس جمعہ کی صبح سے پریاگ راج میں فلیگ مارچ کر رہی ہے۔
دہلی کی بات کریں تو یہاں موجود مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی گی۔
دہلی میں کئی مساجد، جیسے جامع مسجد، فتح پوری مسجد، جامعہ ملیہ اسلامیہ مسجد اور مسجد باب العلم، جہاں سالوں سے عید کی نماز ادا کی گئی ہیں۔۔ دہلی میں موجود خصوصی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کرنے کے لیے وقت مقرر کیا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ عید کے موقع پر کل دہلی میں عید کی نماز کہاں اور کس وقت ادا کی گی؟
جامع مسجد صبح 6.30 بجے
شاہی عیدگاہ (صدر بازار) صبح 8:00 بجے
شاہی جامع مسجد فتح پوری صبح 7.30 بجے
عیدگاہ اہل حدیث، موری گیٹ صبح 7.45 بجے
شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ صبح 8:00 بجے
درگاہ شاہ مردان، جورباغ صبح 9:00 بجے
شیعہ جامع مسجد- نوئیڈا سیکٹر 50 صبح 9:00 بجے
شاہی عیدگاہ، مہرولی صبح 8.30 بجے
مسجد اشعث الاسلام، ابوالفضل صبح 7.45 بجے
مسجد درگاہ نظام الدین صبح 9:00 بجے
جامعہ ملیہ اسلامیہ مسجد صبح 8:00 بجے
عیدگاہ کوٹلہ – ترلوک پوری صبح 7.30 بجے
درگاہ شاہ ولی اللہ، مسجد مہدیان صبح 8:00 بجے
مسجد باب العلم، اوکھلا وہار صبح 9:00 بجے
مسجد خلیل اللہ، بٹلہ ہاؤس صبح 7.30 بجے
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…
مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ والے جغرافیے، جیسے انڈیا اور سب سہارا…
روایتی ملازمتیں جیسے کھیت مزدور، ڈیلیوری ڈرائیور، تعمیراتی کارکن، فوڈ پروسیسنگ ورکرز اور سیلز لوگ…
BMW گروپ انڈیا نے بھی آج تک 3,000 EV ڈیلیوری کو عبور کر لیا، اس…
انڈیا ریٹنگز کے سینئر اکنامک اینالسٹ پارس جیارے کا کہنا ہے کہ مالیاتی پالیسی میں…