-بھارت ایکسپریس
Uttar Pradesh: اترپردیش کے میرڑھ سے ایک دہل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نشہ میں چور کنٹینر ڈرائیورفلمی انداز میں کار کو کئی کلو میٹر تک سڑک پر گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ سڑک پر لوگ شورمچا کر اسے روکنے کی کوشش کررہےتھے۔ لیکن سب بیکار تھا۔ کارمیں بیٹھے چار نوجوانوں نے کود کر کسی طرح اپنی جان بچائی۔ اس طرح سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ پولیس فوراُ حرکت میں آئی اور کسی طرح ڈرائیور کو روکا اور اسے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ تھانہ پرتاپور کا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ایک کنٹینر سفید رنگ کی گاڑی کو خوفناک طریقہ سے گھسیٹ رہی ہے۔ گاڑی میں کل چار لوگ موجود تھے۔ چاروں نوجوانوں نے کسی طرح سے اپنی جان بچائی۔ حادثہ کے فوراٰ بعد پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے کسی طرح سے کنٹینر کو روکا اور ڈرائیور کو پکڑ لیا۔
بتایا جارہا ہے کہ لوگوں نے اس خوفناک منظر کو دیکھتے ہی پولیس کو فون کراس کی اطلاع دی۔ پولیس نے کسی طرح ڈرائیور کو روکا اور اسے حراست میں لے لیا۔
پرتاپور تھانے کے انسپکٹر رام پھل نے بتایا کہ ڈرائیور کا نام امت ہے، جو علی پورمورانا ہستنا پور کا رہنے والا ہے۔ ملزم کا اس طرح گاڑی چلانا قانون کے خلاف ہے۔ یہ کسی کے لئے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ حراست میں لئے گئے ملزم کے خلاف کار ڈرایئور اگر تحریر نہیں دیں گے تو پولیس خود ملزم پر کیس درج کرے گی۔
حال ہی میں اترپردیش کے متھرا ضلع سے بھی ایسا ایک معاملہ سامنے آیاتھا۔ یمنا ایکسپریس وے پرایک لاش کئی کلومیٹر تک گاڑی میں پھنسی رہی۔ جب کار مانٹ ٹول پلازہ پر پہنچی تب جاکر ایکشپریس وے پر سیکوڑی اہلکاروں کی نظر گاڑی کے نیچے پھنسی لاش پر گئی۔ اطلاعات کے مطابق کارمیں پھنسی لاش کو تقریباٰ گیارہ کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…