علاقائی

Ban on J&KAAC and JKIM: ’’یو اے پی اے کے تحت ممنوعہ تنظیموں سےخود کو الگ کریں یا سخت کارروائیوں کا سامنا کریں‘‘، سری نگر پولیس نے کشمیریوں کو جاری کیا نوٹس

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان مقامی پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممنوعہ تنظیموں جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی (AAC) اور جمو و کشمیر اتحاد المسلمین (JKIM) سے خود کو الگ کر لیں۔ بصورت دیگر انھیں سخت کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 11 مارچ کو میرواعظ کی اے اے سی اور مسرور عباس انصاری کی جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

سری نگر پولیس نے جاری کیے نوٹس

سری نگر پولیس نے بدھ کے روز موبائل پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے لوگوں کو مطلع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر حکومت نے جے اینڈ کے اے اے سی اور جے کے آئی ایم پر پابندی لگا دی ہے اور ان تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے سری نگر میں کئی مقامات پر پابندی کے بارے میں گزیٹیڈ نوٹس بھی جاری کیے۔

اس لیے لگائی گئی ہے ان تنظیموں پر پابندی:

مذکورہ تنظیموں پر پابندی لگاتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اے اے سی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جو ملک کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وہیں ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں جے کے آئی ایم پر بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جے کے آئی ایم ملک دشمن اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر جموں و کشمیر کی ہندوستان کے ساتھ علیحدگی کو فروغ دینے اور اس کی مدد کرنے میں ملوث ہے۔

میر واعظ نے کیا پابندی منسوخ کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ اے اے سی پر پابندی سے پہلے میرواعظ نے قومی راجدھانی کا سفر کیا تھا اور وقف جے پی سی کے سربراہ جگدمبیکا پال اور دیگر قائدین سے ملاقات کی تھی اور انھیں مرکز اور سی آر پی ایف کی طرف سے زیڈ+ سیکورٹی بھی دی گئی تھی۔ میرواعظ نے، جنھوں نے گزشتہ جمعہ کو کشمیر کی عظیم الشان جامع مسجد جامع مسجد میں 22 اپریل کو پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف ایک منٹ کے خاموش احتجاج کی قیادت کی تھی، پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اے اے سی نے ہمیشہ بات چیت اور حل کی سیاست کی وکالت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

1 hour ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

12 hours ago