علاقائی

Delhi Flood News: دہلی کے عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،وزیر اعظم مودی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کووزیراعلی اروند کیجریوال کے ساتھ آئی ٹی او بیراج کا دورہ کیا، سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت میں بگڑتی ہوئی صورتحال  کا انہوں نے جائزہ لیا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ یہاں جس طرح کام ہو رہا ہے اسے دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بہت جلد ہم اپنی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمنا کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ اسے روکنا بے حد ضروری ہے۔ یہ وقت کسی پر الزام یا تبصرہ کرنے کا نہیں ہے۔ اب ہمیں ٹیم ورک کے طورپر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں بھی بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔

دہلی کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوئی بات چیت پر میڈیا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم  نے دہلی کے حالات سے متعلق جانکاری طلب کی،سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق پوچھا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہر سطح پر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی  چاہئے۔ ہر سطح پر مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سوربھ بھردواج نے این ڈی آر ایف کی دیر سے آمد کا مسئلہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن یہ وقت ٹیم ورک کے طور پر کام پر زور دینے کا ہے۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

سوربھ بھردواج جھوٹ بول رہے ہیں ، نتیا نند

شدید بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا ہے کہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ این ڈی آر ایف کی 15 ٹیمیں بچاؤ کام کے لیے تعینات ہیں۔ دہلی حکومت این ڈی آر ایف پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سوربھ بھردواج جو این ڈی آر ایف کے بارے میں بول رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم امدادی کاموں کے لیے مزید ٹیمیں تعینات کر سکتے ہیں۔

بھ ارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago